کراچی والے ہوجائیں تیار، موسلادھار بارشوں کے ہیں امکانات


0

گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کو ملا سال کی پہلی مون سون بارش کا تحفہ، جس سے ناصرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا بلکہ شہر کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔ لوگوں کے چہرے جہاں بارش اور سہانے موسم کے بعد کھل اٹھے ہیں وہیں عوام کو گزشتہ برس کی طوفانی بارشوں اور ناقص انتظامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی خوب یاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں صبح سویرے سے موسلادھار بارشوں کا زبردست آغاز ہوا، جس سے موسم تع خوشگوار ہوگیا لیکن کراچی والوں کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگیا۔ شہر میں بجلی فراہمی کی فراہمی کئی کئی گھنٹوں کے لئے معطل ہوگئی۔ اس موقع پر شہر میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ شہر میں کئی مقامات پر بجلی کی معطّلی کی شکایت موصول ہو رہی ہیں تاہم صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر کے الیکڑک کی جانب سے صبح 8:30 بجے ایک پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے، محض بلدیہ، سرجانی ، ڈی ایچ اے اور گڈاپ کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے، اس اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 500 فیڈرز تکنیکی مسائل کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 1400 فیڈرز معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ البتہ ترجیحی بنیادوں پر دھابیجی کی بجلی فوری بحال کردی گئی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی کے سربراہ سردار سرفراز نے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلی پیش گوئی کردی گئی تھی کہ 15 جولائی سے مون سون سیزن کا ابتداء ہوجائے گا۔ اور اس سے پہلے بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلکی گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی جاچکی تھی۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ساؤتھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کی جانب سے پورے ڈسٹرکٹ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ ڈی ایم سی ایسٹ کی انتظامیہ نے نرسری فلائے اوور، جہانگیر روڈ سمیت مختلف علاقوں سے بارشوں کے کھڑے پانی کو سڑکوں سے صاف کردیا ہے۔

اس ہی سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ کمشنر اور ضلع کراچی ساؤتھ کے ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی 15 جولائی سے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر پورے ڈسٹرکٹ میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Image Source: Twitter

حالیہ موسم کی صورتحال کے حوالے سے بات کی جائے تو شمال بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں داخل ہے، جس کے باعث 16 جولائی تک ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اگلے ہفتے سے تیز بارشوں کے امکانات ہیں، شہر میں تقریباً 10 سے 22 ملی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔

مزید جانئے: بارشوں کے مزے لیتے شہری نے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی

واضح رہے حکومت کو رواں مہینے اپنی تمام تر تیاریوں کو وقت سے پہلے مکمل کرنا ہوگا، کیونکہ دس روز بعد عیدالاضحی کا موقع ہے، جس میں مسلمانوں کی جانب سے جانور کی قربانی کی جاتی ہے، چنانچہ عیدالاضحی پر بھی بارشوں کی پیش گوئی ہے، اس موقع پر جانوروں کی آلائشیں اور خون انتطامیہ کو فوری صاف کرنا ہوگا، ورنہ شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگا۔

یاد رہے گزشتہ برس شہر قائد میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشیں ہوئیی تھیں، جس کے بعد ناصرف شہر کی مرکزی شاہراہوں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا تھا بلکہ کئی علاقوں میں تو کئی دونوں بعد بجلی بحال ہوئی تھی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا ایک معروف ٹرینڈ زیرگردش رہا تھا کہ ھیش ٹیگ اور کراچی پھر ڈوب گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *