علیزے گبول نے ساس بہو تنازعے کو ہمیشہ رہنے والا مسئلہ قرار دیدیا


0

پاکستانی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول رواں برس کے ابتداء میں ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم ان کی جانب سے شوہر کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا لیکن کچھ عرصے قبل ہی اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ان کے شوہر پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کے بھتیجے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ ساس اور بہو کے رشتے کے حوالے سے بات چیت کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے گبول بہت چھوٹی عمر میں اسامہ نامی لڑکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ بدقسمتی سے ، شادی زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور جوڑے نے کچھ سال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس دوران ان کی ایک بیٹی بھی تھی، جس کا نام میرال ہے۔ علیحدگی کے باوجود ، علیزے گبول اور سابقہ شوہر اسامہ اپنی اکلوتی بیٹی کے لیے بہت پیارے والدین ثابت ہوئے ہیں۔

Image Source: Instagram

بعدازاں رواں برس فروری میں ، ماڈل علیزے گبول نے نے دوبارہ شادی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ پیغام میں دیکھا گیا کہ انہیں کوئی شخص انگلی میں شادی کی انگوٹی پہنا رہا ہے۔ ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ” نئی شروعات، الحمدلله ۔ دل اور انگوٹی کا ایموجی بھی استعمال کیا گیا تھا۔

اداکار علیزے گبول کی دوسری شادی سے متعلق تو سب ہی واقف تھے، لیکن شوہر کون ہیں؟ اس سے سب ہی لاعلم تھے، مداحوں میں اس سلسلے میں کافی بےچینی دیکھی جا رہی تھی، تاہم اس راز سے پردہ ایسے اٹھا کہ انسٹاگرام پر علیزے گبول کی دوستوں کے ساتھ ہونے والے لائف سیشن کے دوران مبشرہ علی نامی ایک خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر کا نام بتا دیا۔ خاتون کے مطابق علیزے گبول کے شوہر کا نام زوریز ملک ہے ، اور وہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے بھتیجے ہیں۔

Image Source: File

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے گبول کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی ہے، جس میں مشہور ٹی وی مذاق رات میں بطور مہمان مدعو ہیں اور وہ وہاں روائتی ساس اور بہو کے رشتے کے حوالے سے رائے دے رہی ہیں۔

ماڈل علیزے گبول کا کہنا تھا کہ ایک ماں اپنے بیٹے کے لئے بہت زیادہ حساس ہوتی ہے، ان کا یہ ذاتی خیال ہے کہ مائیں بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں سے زیادہ قریب ہوتی ہیں۔ لہذا ساس اور بہو کے درمیان تنازعہ ہمیشہ رہے گا۔

علیزے گبول کا یہ کہنا کہ مائیں بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کے زیادہ قریب ہوتی ہیں، اس پر بلاشبہ اختلاف کیا جا سکتا ہے تاہم اس میں کوئی دو رائے نہیں ساس اور بہو کے درمیان تنازعہ نہ ختم ہونے والا ہے۔

واضح رہے علیزے گبول اور زوریز ملک کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ ان دونوں کی عمر میں تقریباً10 سال کا فرق ہے یعنی علیزے گبول عمر میں اپنے شوہر سے دس سال بڑی ہیں۔ ساتھ ہی زوریز ملک کی شادی کے بارے میں پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ ان کی شادی اپنی کزن سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار

خیال رہے کہ علیزے گبول نے کم عمری میں فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے پاکستان میں تقریباً ہر ٹاپ ڈیزائنر اور برانڈ کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا شمار ان ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جنہوں نے مختصر عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ علیزے گبول 2017 میں اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب برطانوی میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ علیزے گبول کے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے تعلقات ہیں۔ برطانوی میڈیا پر خبریں آئیں تھیں کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک وجہ دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی ہیں ۔یہ خبریں تک آئی تھیں کہ علیزے گبول اور عامر خان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ایسی خبروں پر دونوں نے کھل کر کوئی بات نہیں کی تھی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *