لاہور کے اسپتال میں خواتین اسٹاف کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ڈاکٹر گرفتار


0

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور کے جناح اسپتال سے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل جناح اسپتال کی ایک نرس کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔ متعلقہ نرس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو گرفتار کیا، ملزم کے موبائل فون سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی مزید 50 انتہائی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔

Image Source: File

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور ان کی نازیبا وڈیوز بنا لیتا تھا۔ اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Image Source: File

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ چل رہی ہیں، زندگی کے ہر شعبے میں ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ معاشرے کی ترقی میں ان کے کردار کو تسلیم کیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔لیکن افسوس کے پیشہ ورانہ زندگی میں کہیں انہیں جنس کی بنیاد پر امتیاز کا سامنا ہوتا ہے تو کہیں ان کی اچھی شکل و صورت وبال جان بن جاتی ہے، کئی اداروں میں خواتین کی ترقی کو ان کی خوب صورتی سے جوڑا جاتا ہے تو کہیں ڈاکٹر حارث جیسے لوگ اپنی ہوس مٹانے کے لئے ان کی عزتوں کو پامال کرتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان پی ایچ ڈی کی طالبہ کی ویڈیو بناکر اسے پریشان کرتے تھے اور گرفتار ملزمان بلیک میلنگ، تشدد اور ویڈیو بنانے میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں خاتون کی نامناسب ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

علاوہ ازیں، رواں سال ایف آئی اے نے انٹرنیشنل چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک  ملزم احتشام صدیق کو متاثرہ بچے کی شکایت پر لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل بھی کرتا تھا۔

Story Courtesy: ARY NEWS


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *