ماڈل عبیر رضوی نے ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا


0

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل عبیر رضوی نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور وہ آئندہ ریمپ پر نظر نہیں آئیں گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

عبیر رضوی نے 2012 میں ریئلٹی ٹی وی شو اور مس ویٹ  کا مقابلہ جیتنے کےبعد ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے متعدد معروف مقامی و عالمی برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ ان کو ماڈلنگ میں دراز قد کی وجہ سے بھی اہمیت حاصل رہی اور اسی وجہ سے انہیں متعدد ملٹی نیشنل برانڈز نے بھی اپنی تشہیری مہم کا حصہ بنایا۔

Image Source: Instagram

اس کے علاوہ 2020 میں عبیر رضوی کو ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کے لیے نامزد کیا گیا نیز وہ ساحر لودھی کی فلم ‘راستہ’ میں بھی کردار ادا کرچکی ہیں۔

Image Source: Instagram

تیتیس سالہ عبیر رضوی نے انسٹا گرام پر مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اب فیشن انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں ، میرا ماڈلنگ کا سفر ایک رولر کوسٹر رائیڈ کی طرح تھا، جس کے لئے میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ رہے۔ ماڈل کے مطابق انہوں نے ہمیشہ خوشی کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے ہی وہ زندگی کی نئی خوشیاں دریافت کرنے اور نیا کچھ کرنے کےلیے ماڈلنگ سے دور ہو رہی ہیں۔

عبیر رضوی کی جانب سے ماڈلنگ کو خیرباد کہنے کی پوسٹ پر متعدد ماڈلز و اداکاراؤں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عبیر کو ماڈلنگ نا چھوڑنے کا کہا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

اداکارہ سعدیہ غفار نے عبیر رضوی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہر دور کی پسندیدہ ماڈل بھی قرار دیا جب کہ اداکارہ غنی علی، اشنا شاہ ، ماڈل واداکارہ صدف کنول، ایمن خان اور مصباح ممتاز سمیت دیگر شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈان امیجز کو اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں عبیر رضوی نے اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے اسے بہت اہم قرار دیا تھا۔ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کو لینا ہی ہے تو کیوں نا وہ اس فیصلے کو اپنے ماڈلنگ کیرئیر کے عروج پر لے لیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے کافی پیسہ کمایا لیا ہے اور وہ اپنی زندگی آرام سے گزار سکتی ہیں۔ اس لئےاب وہ کچھ نیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Image Source: Instagram

ماڈل نے انڈسٹری میں نئے آنے والوں کے لیے کچھ مشورے بھی دئیے ، جن میں سب سے پہلے یہ کہ وہ اپنے رویہ پر توجہ مرکوز رکھیں، مثبت رہیں اور وقت کی پابندی کریں۔ جبکہ فیشن کونسل کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریمپ پر چلنے والی ماڈلز کی عمر 5’8 سے زیادہ ہو۔

اس سے قبل معروف ماڈل انعم ملک بھی اپنے عروج پر ماڈلنگ کیرئیر اور فیشن کی گلیمرس دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں۔ تاہم، انعم کے ماڈلنگ چھوڑنے کی وجہ اسلام سے قریب ہونا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام پرانی ماڈلنگ کی تصویروں کو ڈیلیٹ کر دیا تھا اور اب انسٹاگرام پر ان کی نئی آنے والی تصاویر حجاب میں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ماڈل انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اپنے بائیو کو بھی اپ ڈیٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *