پاکستانی ماڈل انعم ملک نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ کو خیر آباد کردی


0

کہتے ہیں خدا کی طرف سے ہدایت بھی خوش نصیب لوگوں کو ملتی ہے، ایسے ہی چند خوش قسمت لوگوں میں ایک نام مشہور و معروف پاکستانی ماڈل انعم ملک کا ہے، جنہوں نے اپنے عروج پر جاتے ہوئے ماڈلنگ کیرئیر کو خیر آباد کہہ کر دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل انعم ملک یوں تو کسی تعارف کا محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے البتہ انعم ملک نے اب اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک اسٹوری میں ماڈل انعم ملک نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔

Image Source: Instagram

اس دوران ماڈل انعم ملک نے بتایا کہ لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے ماڈلنگ کیوں چھوڑ دی اور حجاب پہنا شروع کردیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاؤں گی۔

ماڈل انعم ملک کی جانب سے شئیر کردہ اسٹوری کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ میں ابھی بےشمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ان سب کے لئے انہیں اور بھی مزید وقت درکار ہے۔

اس سلسلے میں ماڈل انعم ملک کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی ماڈلنگ تصویروں کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔ جبکہ اب انسٹاگرام پر ان کی تمام نئی آنے والی تصاویر حجاب میں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ماڈل انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اپنے بائیو کو بھی اپ ڈیٹ کردیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔

واضح رہے ماڈل انعم ملک متعدد مشہور برانڈز اور ڈیزائنر کے ساتھ کام کرچکی ہیں، انعم ملک کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں کیا جاتا ہے، جبکہ ان کے شوہر جبران راحیل پاکستان کے ایک نامور گلوکار ہیں۔

یاد رہے ماڈل انعم ملک سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے شوبز کی زندگی کو خیر آباد کہا، اور اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جن میں مشہور و معروف گلوکار جنید جمشید، اداکارہ سارہ چوہدری، اداکار حمزہ علی عباسی، گلوکارہ رابی پیرزادہ، اداکارہ نور بخاری، اداکار فیروز خان، اداکار علی افضال، اداکارہ عروج ناصر، اداکار عجب گل سمیت دیگر فنکار اس فہرست میں شامل ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *