مفتی طارق مسعود کے بیان پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی


0

پچھلے کچھ عرصے میں ملک بھر میں خواتین اور کم عمر بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس دوران ملک کو اس عذاب سے باہر نکالنے کے لئے ریاستی سطح پر سخت قانون سازی کی جارہی ہے۔ اس دوران حال ہی میں ایک اور معاملہ زور پکڑتے ہوئے دیکھائی دیا ،جس میں کم عمر اور نابالغ لڑکیوں سے شادی کرنا ہے، عموماً اس طرح کے واقعات دیہی علاقوں میں زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں، لہذا حکومت کی جانب سے اس پر بھی قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ نابالغ بچیوں کی شادی نہ ہوسکے۔

اس دوران مشہور و معروف مزہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کم عمر اور نابالغ بچیوں سے شادی کروانے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔ جس پر انٹرنیٹ پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے.

Image Source: YouTube

یوں تو مفتی طارق مسعود کا شمار پاکستان کے نامور اور مقبول ترین مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے، بڑی تعداد میں نوجوان ناصرف انہیں سنتے ہیں بلکہ انہیں بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مشتبہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق مسعود کسی مقام پر لوگوں سے مخاطب ہیں، اس دوران وہ وہاں پر موجود سامعین سے کہتے ہیں کہ وہ ان کا نام بدل دیں، اگر کوئی شخص تین طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین سے شادی کرے اور میں اس کی شادی کسی کنواری لڑکی سے نہ کراؤں۔

ساتھ ہی ساتھ اس وائرل ویڈیو میں مفتی طارق مسعود جہاں لوگوں کو اس اچھے کام کی نصیحت کرتے ہیں اور ان کی شادی کا ذمہ خود لیتے ہیں تو وہیں وہ اس دوران ویڈیو میں مزید کہتے ہیں وہ چوتھی شادی 16 سال کی لڑکی سے یا پھر 8،8 سال کی دو لڑکیوں ورنہ 4،4 سال کی 4 بچیوں سے شادی کروائیں گے۔

جوں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ کی دنیا پر دو دھڑے آمنے سامنے آگئے، ایک کا خیال ہے کہ مفتی طارق مسعود عموماََ اپنی اصلاحی باتوں کے دوران تھوڑا بہت مزاق کا عنصر رکھتے ہیں تاکہ سننے والے ناصرف دلچسپی سے سننے بلکہ بوریت کا شکار نہ ہوجائے۔ لہذا یہ بات محض ایک مذاق کے طور پر کی گئی۔

تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس معاملے میں کافی شدید ردعمل دیکھنے کو ملا، لوگوں کا خیال ہے کہ چھوٹی بچیوں کے ساتھ شادی پاکستان میں ابھرتا ہوا ایک بڑا مسئلہ ہے، جسے مزاق کے زمرے میں نہیں لیا جاسکتا ہے، مفتی صاحب کو بڑی تعداد میں لوگ سنتے ہیں لہذا انہیں اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔

اس دوران اس واقعے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی گئی، جس میں انہوں نے مفتی طارق مسعود کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “ملاؤں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ ایک خوفناک معاشرتی بحران میں دھنس چکا ہے، سینکڑوں لوگ ان کی جاہلانہ گفتگو سنتے اور متاثر ہوتے ہیں، ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی آرہی ہے، حالت یہ ہے کہ سعودی عرب ایران جیسے ممالک کم عمر بچیوں سے شادی پر پابندی عائد کرچکے ہیں، ہماری اسمبلی نہیں کرسکی۔

واضح رہے حال ہی میں صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں خاتون اور ان کی چار سالہ بیٹی کو انسان نما درندوں کی جانب اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا، یہی وجہ ہے کہ جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں کی جانب کافی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔


Like it? Share with your friends!

0
urdu-admin

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *