منال خان اور احسن محسن کا ویلنٹائن پر مختلف انداز میں اظہار محبت


0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ومعروف اور خوبصورت جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، دونوں ہی بہنوں کا شمار انتہائی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ ایمن خان تو کچھ عرصہ قبل اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں۔ جبکہ اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے حوالے سے محبت کی قیاس آرائیاں اب ایک حقیقی شکل کی صورت میں سامنے آچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصے سے اداکارہ منال خان اور اداکار محسن احسن اکرام کو اکثر مقامات پر ساتھ دیکھا جارہا ہے، دونوں عموماً ساتھ گھومتے ہیں اور تصاویریں اپ لوڈ کیا کرتے تھے، دونوں کے حوالے سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، لہذا اب اس خبر کا خلاصہ خود دونوں کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

گزشتہ روز عالمی محبت کے دن یعنی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے اداکارہ احسن محسن اکرام کی جانب سے اداکارہ منال خان کو شادی کی پیش کش کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی، جس میں اداکار احسن محسن اکرام کی اداکارہ منال خان کے ہمراہ ایک تصویر تھی، جس میں انہوں نے اداکارہ منال خان کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ایک دل بھی بنایا۔

اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے شئیر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منال خان ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی کو دیکھاتے ہوئے پوز کررہی رہیں، جس سے یہ بعد واضح ہوتی ہے کہ اداکارہ کی جانب سے احسن محسن اکرام کے پروپوزل کو قبول کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہی ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ منال خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی، جس میں انہوں اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تصویر شئیر کی اور اداکار احسن محسن اکرام سے اشاروں کنایوں میں محبت کی تصدیق کی گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منال خان، اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ اس دوران ان کے ہاتھ میں دل کے جیسا لال رنگ کا غبارہ موجود ہے۔ ساتھ ہی وہ اس تصویر کو عنوان دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ” لو از ان دی ائیر” اور آگے دل کے ایموجی کا استعمال کرتی ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے دونوں فنکاروں کی حوالے سے کافی عرصے سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام ناصرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ وہ ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے ہیں۔ تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کو پسند کرنے سے متعلق خبروں پر کبھی کوئی رائے نہیں دی گئی تھی، ان کی طرف ہمیشہ اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

یاد رہے کچھ روز قبل اداکار احسن محسن اکرام کی دادی سالگرہ تھی ، جس پر اداکارہ منال خان اداکار احسن محسن اکرام کے گھر جاتی ہیں اور احسن محسن اکرام کی دادی کو برتھ ڈے سرپرائز دیتی ہیں۔ اس دوران اداکار احسن محسن اکرام کے والدین کو بھی ادکارہ منال خان کے ساتھ تصویروں دیکھا گیا تھا۔ یہ تمام سوشل تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں تھیں۔

خیال رہے کچھ ماہ قبل اداکارہ منال خان نے اپنی 22 ویں سالگرہ منائی تھی، عموماً دونوں بہنیں سالگرہ ساتھ مناتی ہیں تاہم ایمن خان کی شادی ہوجانے کے باعث دونوں نے اس بار سالگرہ ساتھ نہیں منائی تھی، تاہم ایمن خان نے اس بار اپنی سالگرہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی تھی۔ اس دوران اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شئیر کی گئیں، جس پر ماضی کی صف اول کی اداکارہ نور بخاری، جنہوں نے کئی برس قبل دین کی خاطر شوبز کو خیرآباد کہا، ان کی طرف سے ردِعمل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر ان دونوں کی شادی نہیں ہوئی ہے، تو یہ نوجوانوں کے لئے گمراہ کن ہے، کیونکہ نکاح سے قبل ایسی تصویریں شئیر کرنا درست نہیں ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *