Uncategorized

اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کا فٹبال کلب بارسلونا نہ چھوڑنے کا فیصلہ


0

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کا شمار ناصرف دنیائے فٹ بال کے چند کامیاب ترین فٹ بالر کی فہرست میں ہوتا بلکہ ان کی فٹ بال جیسے کھیل میں صلاحیتوں کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ البتہ ان دنوں اسٹار فٹ بالر لیونل میسی اپنے مستقبل کے فٹ بال کیرئیر کو لیکر کافی خبروں میں ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہیں تھیں کہ وہ اپنے کلب بارسلونا کے خیر آباد کہنے جارہے ہیں تاہم حالیہ خبروں کے مطابق لیونل میسی نے موجودہ اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا کو اب نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ماہرین کا خیال یہ بھی ہے کہ اسٹار فٹ بالر میسی کے پاس اس کے علاوہ اب اور کوئی آپشن موجود بھی نہیں تھا

Image Source: goal.com

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی جانب سے اپنے حالیہ وابستہ کلب بارسلونا کو ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے معاہدے کی شق پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کلب کو فوری طور پر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی جانب سے اب اس پورے معاملے کی وضاحت کردی گئی ہے، جس میں انہوں نے کلب کو نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے بلکہ یہ بات سرے سے واضح کردی ہے کہ وہ بارسلونا کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارے ہیں اور نہ وہ اپنے کلب بارسلونا کے مخالف کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ بات یہاں بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی اس کلب سے تقریباً 20 سال سے وابستہ ہیں، انہوں نے اس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیائے فٹ بال میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔

Image Source: Wikipedia

یہی نہیں انہوں نے بیس سال بارسلونا کی نمائندگی کی، جس میں بارسلونا نے چار بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ اس ہی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے دنیائے فٹ بال کے سب سے بڑے ایوارڈ یعنی بیلن دی اور کو 6 بار اپنے نام کیا۔ واضح رہے فٹ بال کی دنیا میں لیونل میسی وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس ایوارڈ کو 6 بار جیتا ہے۔

دوسری جانب اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے کلب نہ چھوڑنے کے حوالے سے کچھ اور حقائق بھی سامنے آرہے ہیں، ماہرین کے مطابق بارسلونا اور لیونل میسی کے مابین معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت میسی جب چاہیں کل کو چھوڑ سکتے البتہ کلب کی مرضی کے بغیر ٹیم چھوڑنے پر پھر جو بھی کلب میسی کو خدمات حاصل کرنے کی خواہش رکھے گا وہ کلب پھر بارسلونا کو 700 ملین یورو جیسی بھاری رقم ادا کرے گا۔ جوکہ کسی بھی دوسرے کلب کے لئے ناممکن سی بات ہے لہذا مجبوراً فٹ بالر لیونل میسی کو کلب کے ساتھ معاملات طے کرنے پڑے ہیں۔

حقیقت جو بھی ہو، اس وقت فٹ بال کلب بارسلونا کے فینز یہ خبر سن کر کافی خوش ہیں کیونکہ میسی کے کلب چھوڑ جانے کی خبر نے کافی فینز کو افسرده کردیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *