کینسر کا علاج بہت مہنگا، ہم اپنا سب کچھ لگا چکے ہیں، افعان کی فریاد


0

میں ان کا اکلوتا بیٹا ہوں، اور میرے پاس ان کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے، میرے لئے یہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے، جب میں انہیں کینسر اور تھراپی کی تکالیف سے گزرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ یہ الفاظ ہیں 14 سالہ افعان احمد کے ہیں، جس کی والدہ کو کچھ عرصہ قبل بریسٹ کینسر کا مرض لاحق ہوا اور یہ باہمت بچہ اپنی بیمار والدہ کے علاج کے لئے چندہ جمع کررہا ہے۔ اس دوران افعان کی والدہ کی ہی آمدن تھیں لہذا انہوں نے گھر کے اخراجات چلانے کے لئے اپنے کام کو جاری رکھا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی بیماری مزید بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق احمد کی والدہ کو سال 2020 فروری میں چھاتی کا سرطان تشخیص کیا گیا، جوکہ بعد میں ٹریپل نیگیٹف کی خطرناک اسٹیج تک جا پہنچا، یہ چھاتی کے سرطان میں ایک بہت جارحانہ قسم اسٹیج ہوتی ہے، جو چھاتی کے سرطان کے تین انتہائی موثر علاج میں بھی کٹھن ہوتا ہے۔

جبکہ افعان کی والدہ کی بات کی جائے تو وہ چھاتی کے سرطان کی 3 بی اسٹیج پر ہیں، جس کے بعد اسٹیج 4 ہوتی ہے، جو کہ ناقابل علاج ہوتی ہے لہٰذا جو بھی اب کرنا ہوگا، اس میں جلدی کرنی ہوگی۔

mom cancer gofundme
Image Source: GoFundMe

اس دوران ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق انہیں 4 ماہ تک کیمو تھراپی اور ایمینو تھراپی کے سخت مرحلے سے بھی گزرنا پڑا تاکہ سرجری سے قبل ٹیومر کو زیادہ بڑھنے سے روکا جاسکے۔

جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ کینسر جتنا ہی خطرناک مرض اتنا ہی مہنگا اس کا علاج بھی ہے، لہذا افعان کی والدہ کی والدہ نے اپنی زندگی بھر کی جمع کنجی اپنے علاج پر لگا دی۔ اس دوران افعان کے انکل اور آنٹی نے بھی کافی مالی مدد کی تاکہ علاج جاری رہے۔

تاہم سال 2020 جولائی میں ڈاکٹروں نے افعان کو والدہ کے علاج کے حوالے سے ایک انتہائی منفی خبر دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی تکلیف دہ تھراپی کے باوجود کینسر پھیلنا شروع ہوگیا ہے جوکہ اب ان کی جلد تک جاپہنچا ہے اور ان کا کینسر اسٹیج 3 سی پر آگیا ہے، جوکہ اسٹیج 4 سے محض تھوڑا ہی دور ہے، جس میں کینسر پھر پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔

gofundme app mom cancer
Image Source: GoFundMe

لہذا اب ڈاکٹرز بھی اس حوالے سے کوئی حتمی رائے نہیں رکھتے کہ ان کا آپریشن ہوسکتا ہے یا نہیں البتہ اس عرصے کے دوران افعان احمد کی والد کو کیمو تھیراپی، ایمینو تھراپی اور ویڈیو تھراپی کے مزید سیشن کی ضرورت ہے تاکہ کینسر کو اسٹیج 4 کی سطح تک پہنچنے تک روکا جاسکے. جس کے بعد ہی ڈاکٹر حتمی فیصلہ کرسکیں گے کہ افعان کی والدہ کو آپریشن کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے افعان احمد اپنی والدہ کا اکلوتا بیٹا ہے اور وہ ہی اس کا سب کچھ ہے، اس دوران علاج افعان کی والدہ نے جہاں درد اور تکلیف کا سامنا کیا وہیں انہوں نے اپنے بال، اپنی جسمانی طاقت، اپنی سوچنے کی صلاحیت بھی کافی حدتک متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ انہیں بار بار اسپتالوں چکر بھی لگانے پڑھتے ہیں۔

gofundme account cancer
Image Source: GoFundMe

چوں کہ افعان احمد کی والدہ کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق تھراپیز کے مزید سیشنس کی ضرورت ہے، لیکن وہ ایک انتہائی مہنگا عمل ہے، محض ایمینو تھراپی کے ایک سائیکل یا ایک کورس کی قل مالیت تقریباً 10 ہزار امریکی ڈالرز ہیں۔

افعان کی والدہ، انکل اور انٹی جہاں ان کے علاج کے لئے اپنا سب کچھ خرچ کرچکے ہیں وہیں انہوں نے اس عرصے میں اپنی حیثیت سے بڑھ کر بھاری قرضہ بھی حاصل کرچکے ہیں، ڈاکٹرز علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ بےشک ہر اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

افعان احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس کی والدہ ہی اس کا سب کچھ ہیں، اسے اپنی زندگی میں ان کی ضرورت ہے، اس کی خواہش ہے کہ اس کی والدہ اس کے ساتھ رہے، اسے کامیاب انسان بنتے ہوئے دیکھیں، جس کا انہوں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا، لہٰذا افعان نے سب سے مدد کی اپیل کی ہے، اس کی والدہ کے علاج میں اس کی ہرممکن مدد جی جائے تاکہ وہ اس بیماری کو جلد از جلد شکست دے سکیں۔

برائے مہربانی افعان اور اس کی والدہ کی مدد کی جائے تاکہ اس کی والدہ ایک پھر سے صحتیاب ہوسکیں اور بچے کے سر پر ہمیشہ ماں کا سایہ سلامت رہے سکے۔ آمین۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *