”میرا جیون ساتھی مل گیا“، ریحام خان نے تیسری شادی کرلی


1

معروف صحافی اور اینکر پرسن ریحام خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے طلاق کے 7 سال بعد نوجوان اداکار اور ماڈل  مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔

ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پرستاروں کو اپنی تیسری شادی کی خوشخبری سناتے ہوئے شادی کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میرا جیون ساتھی مل گیا“۔

ان کے نکاح کی تقریب امریکا کے شہر سیٹل میں منعقد ہوئی اس موقع پر انہیں اور ان کے شوہر کو نکاح کے بعد دعا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ریحام خان نے نکاح کے موقع پر برقع پہن رکھا تھا۔شادی میں انہوں نے مغربی روایات کے مطابق سفید میکسی زیب تن کی جبکہ ان کے شوہر نے تھری پیس سوٹ پہنا۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ریحام خان نے اپنے خاوند کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے والدین کی غیر موجودگی میں میں آپ سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں جب میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کررہی ہوں۔

ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی محبت اور افہام و تفہیم میں سے ایک ہے اور ایک بہت طویل تنہائی کی جدوجہد کے بعد بالآخر میں ایک ایسے شخص سے ملی ہوں جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری، ہمت سے مجھے جیت لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ مرزا مجھ سے 13 سال چھوٹے ہیں لیکن وہ میری زندگی میں اب بہت اہم ہیں، ایک آدمی جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں، ایک آدمی جو میری تاریک ترین گھڑی میں میرے آس پاس ہوگا، ایک آدمی جس کے ساتھ میں محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

https://twitter.com/irfan_bydo/status/1606188452491382785?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1606188452491382785%7Ctwgr%5E73ac849f0466732e8fe25ab38de592d17de29892%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F124121

ریحام خان نے لکھا کہ جس طرح آپ نے اپنے دلوں اور دعاؤں میں میرا خیرمقدم کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ اس شخص کو بھی وہی گرمجوشی دیں گے جس کو میں نے اپنی زندگی بانٹنے کے لیے چنا ہے، میں مرزا کے والدین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اپنے خوبصورت خاندان میں میرا پرتپاک استقبال کیا اور میرے بچوں کا ہمیشہ کی طرح تعاون کرنے پر میرے بیٹے کا میرے وکیل ہونے کی ذمہ داریاں نبھانے پر خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ ریحام خان کے تیسرے شوہر ماڈل واداکار مرزا بلال میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے ساتھ کارپوریٹ پروفیشنل بھی ہیں۔وہ آج نیوز سے نشر ہونے والے معروف پروگرام فور مین شو کا حصہ تھے جبکہ نیونیوز اور بول ٹی وی پر بھی طنز و مزاح کے پروگرام کرچکے ہیں۔ ان دنوں وہ تحریک انصاف کے بڑے ناقد ہیں اور ٹوئٹر پر وی لاگ شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل وہ دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے۔

دوسری جانب، ریحام خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے جبکہ صارفین ریحام خان کو تیسری شادی پر مبارک باد دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔بعدازاں انہوں نے نے جنوری 2015 میں سابق وزیراعظم عمران خان سے دوسری شادی کی تھی جو بمشکل چند ماہ ہی چل سکی تھی اور اکتوبر 2015 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ان کو عالمی سطح پر شہرت ملی۔

علاوہ ازیں، ریحام خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے سیاسی صورتحال پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو جارحانہ سیاست کرنے کا مشورہ دیا جبکہ عمران خان کو پاکستان فلموں کے معروف ولن سے تشبیہ دی تھی۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *