عدالت میں پیشی کے دوران دھکم پیل، مریم نواز کے زور دار کونی جالگی


0

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جوں تو کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں بےحد متحرک نظر آتی ہے، مریم نواز کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں ملکی سیاست میں بہت ہی کم عرصے میں اپنا سیاسی قد بڑا کیا ہے۔ اس دوران انھیں کئی مقدمات کا بھی سامنا ہے۔ ان ہی مقدمات کی سماعت کے لئے مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ جہاں دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زور دار کونی انھیں جا لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز آج سابق وزیر اعظم پاکستان کی ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کے خلاف دائرہ کردہ اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔ اس دوران عدالت میں ان کی پیشی کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان کی بڑی تعداد اپنی رہنما کے استقبال کے لئے جمع تھے۔

اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ اور اعتراف پر پولیس کی سخت سیکورٹی موجود تھی جبکہ دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز مریم نواز اپنی گاڑی سے اتر کر عدالت کی طرف جاتے ہوئے کارکنان کا والہانہ انداز استقبال کیا، کارکنان نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے بلند کئے۔ جبکہ اس دوران پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان اور پولیس کے مابین رش زیادہ ہونے کے باعث دھکم پیل دیکھنے کو ملی۔

اس ہی ساتھ بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لئے ان کے ارد گرد جمع ہوگئے، اس دوران دھکم پیل بھی جاری ہے، جس پر ان کے گارڈ کی جانب سے ہجوم کو کم کرنے اور زیادہ قریب آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر اچانک غلطی سے زور دار گارڈ کی کونی مریم نواز کو جا لگی۔ جس سے مریم نواز کو کافی تکلیف ہوتی ہے اور وہ کافی دیر اپنا کندھا پکڑھ رہتی ہیں جو ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے ۔ ابتداء میں تو مریم نواز کو اندازہ بھی نہ ہوا کہ ان کو آخر کس نے پیچھے سے مارا ہے۔ البتہ اس دوران وہاں پر موجود مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر انھیں سنبھالا اور سہارا دیا۔ کیپٹن صفدر نے سیکورٹی پر معمور کارکنان کو بھی پھر پیچھے ہٹنے کا اشارہ کیا۔ جس کے بعد مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر چلی گئیں۔

یاد سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ایوان فیلڈ ریفرنس کیس میں 11 سال جیل کی سزا دی گئی تھی اور مریم نواز شریف کو 8 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ ایوان فیلڈ ریفرنس کیس نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تین مقدمات میں سے ایک مقدمہ ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *