مالم جبہ میں سیاحوں کو تفریح مہنگی پڑگئی،انتظامیہ کیخلاف پرچہ درج


0

مالم جبہ میں سیاحوں کے رقص کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتطامیہ نے ایف آئی آر درج کرکے ہوٹل مالک اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر سوات کے علاقے مالم جبہ میں مقامی مرد و خواتین سیاحوں جن کا تعلق پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے بتایا جارہا ہے، کی ڈانس پارٹی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں مرد و خواتین نے ناچ گانےکرنے کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی۔

Image Source: Twitter

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند نوجوان لڑکے لڑکیاں جنہوں نے میوزک سسٹم نصب کررکھا ہے ہوٹل کے باہر تفریح کررہے ہیں۔

سیاحتی مقام پر اس طرح کے نازیبا ڈانس پارٹی کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی گئی۔ جس پر مالم جبہ پولیس حرکت میں آگئی اور اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سارے معاملے کی تحقیقات کی جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاوید اقبال کی مدعیت میں 6 جنوری کو ہوٹل ایکٹ، لاوڈ سپیکر ایکٹ، 33 این ڈی ایم اے اور پی آر سی 294 کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور مینیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزمان کو حراست کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ہوٹل مالک اور منیجر کو عدالت کی طرف سے چالیس ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہائی مل گئی ہے۔ پولیس نے طلباء کے خلاف رقص وفحش حرکات کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کیا جس کے بعد انہیں 30 سے 40 نامعلوم سیاحوں کی تلاش ہے ۔

واضح رہے کہ مالم جبہ میں گذشتہ سال کے آخری ماہ میں ہونے والے اس پروگرام کی میزبان ہارویسٹ نام کی ایک تنظیم تھی، جس کا دفتر لاہور میں قائم ہے۔ یہ تنظیم بنیادی طور پر میوزک اور سیاحت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہےاور ہر سال مختلف مواقع پر میوزک اور سیاحت کے فروغ کے لیے پروگرام کرتی ہے تاکہ بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کے حسین ترین مقامات کے بارے میں آگاہی ملے اور سیاحت کے لیے پاکستان کا انتخاب کریں۔

لہٰذا ہر سال کی طرح اس بار بھی اس تنظیم نے ایونٹ کا انعقادکیا جس میں مقامی موسیقار کے علاوہ پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے نوجوان اور مختلف شعبہ جات سےتقریبا ً80 شرکاء شریک ہوئے۔ یہ تنظیم اس سے قبل بھی وادی کاغان کے مقام شوگراں میں ایونٹ منعقد کرچکی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *