کس ارکان اسمبلی نے کتنا ٹیکس ادا کیا ایف بی آر نے رپورٹ جاری کردی


0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان اسمبلی کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، جس کے مطابق موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 4 سو اننچاس روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے سال 2018 میں سب سے زیادہ 24 کروڑ، 13 لاکھ، 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ موجودہ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے 97 لاکھ، 30 ہزار، 5 سو 45 روپے ٹیکس ادا کیا۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مالی سال 2018 میں 28 لاکھ 91 ہزار، 4 سو 55 روپے ٹیکس ادا کیا۔ اس ہی رپورٹ کے مطابق چئیرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ، 94 ہزار 1 سو 17 روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ کے مطابق چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال نے سبقت حاصل کی۔ اعداد وشمار کے تحت وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ، 8 ہزار، 9 سو 48 روپے ادا، جبکہ دوسرے نمبر اس فہرست میں پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رہے جنہوں نے سال 2018 میں کل 10 لاکھ، 22 ہزار، 1 سو 84 روپے ٹیکس ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 2 لاکھ 35 ہزار 9 سو 82 روپے ٹیکس ادا کیا۔

واضح رہے ایف بی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے سب بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کسی بھی قسم کا کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

اگر حکومتی وزراء کی حوالے سے بات کی جائے تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 9 سو روپے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے 2 کروڑ 60 لاکھ، 55 ہزار، 5 سو 56 روپے دیئے، صنعت و پیداوار حماد اظہر نے 5 کروڑ 94 لاکھ، 42 ہزار 700 روپے ادا کئے، وفاقی وزیر اسد عمر نے 53 لاکھ، 46 ہزار 3 سو 42 روپے ادا کئے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے 18 لاکھ، 26 ہزار، 8 سو 99 روپے ٹیکس دیا جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے 5 لاکھ، 79 ہزار 11 روپے ٹیکس ادا کیا۔

پوزیشن رہنماؤں میں رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز حمزہ شہباز شریف نے 87 لاکھ، 5 ہزار 3 سو 68 روپے ٹیکس ادا کیا، رانا ثناءاللہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 2 سو 75 روپے ٹیکس دیا جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار، 2 سو روپے ٹیکس دیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *