لاہور میں خاتون کی گارڈز اور پولیس سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل


0

خواتین کا احترام ہم سب پر ناصرف ضروری ہے، بلکہ ہمارا اخلاقی اور مذہبی فرض بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کا احترام اور تحفظ دیگر معاشروں سے کہیں زیادہ ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ ہر معاشرے میں چند اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، جو معاشرتی اقدار کے خلاف اپنی سرگرمیاں رکھتے ہیں، ان میں کوئی بھی ہوسکتا ہو یعنی مرد عورت، مسلمان غیر مسلم، امیر، غریب وغیرہ وغیرہ۔

ان دنوں پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے قانون شدید سرگرم عمل ہے، کیونکہ خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور معاشرے آزادانہ گھومتے پھرتے درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کسی اچھی خراب کرنے کے لئے چند لوگ معاشرے میں ضرور ہوتے ہیں، جو اپنے مفادات پورے کرنے کے لئے اچھی چلتی چیز کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس معاملے میں بھی ہورہا ہے، اور کچھ خواتین اس کا غلط فائدہ اٹھا رہیں ہیں، جس کی بڑی مثال حال ہی میں لاہور کے ایک ریسٹورانٹ کے باہر ہونے والا واقعہ ہے۔

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا ایک افسوسناک واقعہ، جہاں خاتون پولیس اہلکاروں اور ریسٹورانٹ گارڈ سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 کے ایک نجی ریسٹورانٹ کے باہر خاتون کی پولیس اہلکاروں، ریسٹورانٹ انتظامیہ اور گارڈز کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا گیا۔ اس دوران وائرل شدہ ویڈیو میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہوٹل کے گارڈ کو تھپڑ مار رہی ہے اور گارڈ اس سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس دوران خاتون گارڈ کے پیچھے بھاگتی ہیں اور گارڈ کو گریبان سے پکڑھ کر مارنے لگتی ہیں اور گارڈ مستقل طور پر ان سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور وہاں سے بھاگنے میں اپنی عافیت جانتا ہے۔ اس ہی ویڈیو میں خاتون کے ساتھ ایک لڑکے کو بھی پھر دیکھا جاتا ہے، جو اس معاملے میں الجھنے لگتا ہے۔

بعدازاں خاتون کی شناخت کانزہ کے نام سے ہوتی ہے جبکہ اس پورے واقعے کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانزہ نامی خاتون نجی ریسٹورنٹ انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہی تھی، ملزمہ نے ریسٹورنٹ کے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی البتہ علاقے میں محافظ گشت پر چلنے والے اہلکاروں نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون نے ان سے بھی بد تمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ کی۔

Image Source: Twitter

لہٰذا اس حوالے سے ڈیفنس پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمہ کانزہ اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، البتہ خاتون کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ سعد عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، پولیس عوام کی محافظ ہے، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

واضح رہے اس طرح کے واقعات کا پیش آنا انتہائی شرمندگی کی بات ہے، اگرچہ خاتون کو انتظامیہ کے کسی فیصلے یا ضابطے سے اختلاف تھا، تو انتظامیہ کے لوگوں سے بات کرتیں کیونکہ سڑک پر کھڑا گارڈ ایک غریب آدمی ہے، اور وہ اپنے فرائض کو سرانجام دے رہا، جو اسے انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔ لہٰذا اعلیٰ حکام اس واقعے کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور خاتون کو قرار واقع سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کہ حرکت نہ کرسکے۔

یاد رہے ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں ہی پیش آیا تھا، جہاں ایک خاتون بس سروس کے آفس پر موجود تھیں اور وہ متعلقہ حکام سے سخت قسم کی بدتمیزی کررہی تھیں۔ کیونکہ ان کے دیر سے پہنچنے کے باعث، ان کی سیٹ کسی اور کو دے دی گئیں تھی، جس پر وہ نالاں تھیں، اس دوران خاتون نے انتظامیہ کے لوگوں پر ہراساں کرنے کے جھوٹے الزام عائد کرنے کی بھی کوشش کی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *