بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمٰن قمر کا ردعمل سامنے آگیا


0

حال ہی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری اور جاوید شیخ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ شو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں سے اُن کی نجی زندگی، یادگار واقعات اور آنے والے اہم پروجیکٹس کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی تھی۔

میزبان نے ایک سیگمنٹ میں پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیکر سوال کیا تھا کہ اگر یہ لوگ اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟اس سیگمنٹ کے دوران جب مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا نام آیا تو بہروز سبزواری نے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پٹ رہے ہوتے۔

Image Source: File

بعدازاں، بہروز سبزواری نے اپنے اس بیان پر خلیل الرحمٰن قمر سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کرلی تھی۔بہروز سبزواری کے مطابق یہ بات انہوں نے مذاق کے طور پر  کی تھی، اگر خلیل الرحمٰن کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ذاتی طور پر ان سے معافی مانگتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ خلیل الرحمٰن قمر  جیسا رائٹر ہمارے پاس ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، میرے دل میں ان کی بہت قدر ہے، اللہ جانتا ہے کہ میں نے وہ مذاق میں کہا تھا’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میری اس بات سے ان کی شخصیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر ان کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے بھی معافی مانگتا ہوں ‘۔سینئر اداکار نے وضاحت پیش کی کہ’خلیل الرحمٰن اتنے بے باک ہیں صرف اسی وجہ سے میں نے یہ بات کی تھی، مجھے امید ہے کہ خلیل بھائی میری بات کو در گزر کریں گے’۔

Image Source: File

تاہم اب معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا سینئر اداکار بہروز سبزواری کی معافی کے بعد بیان سامنے آگیا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہروز سبزواری کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے حالیہ تبصرے پر مصنف سے معافی مانگ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے‘۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انہوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں‘۔

ڈرامہ انڈسٹری میں معروف منصف خلیل الرحمٰن قمر کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے حالیہ دنوں میں ان کے لکھے ڈرامے کو عوام میں مقبولیت ملی بلکہ لوگوں میں ان کے پاور فل ڈائیلاگ بھی بہت مقبول ہوئے۔ان ڈراموں میں لُنڈا بازار، پیارے افضل، محبت تم سے نفرت ہے، صدقے تمھارے، میرے پاس تم ہو شامل ہیں۔ان ڈراموں میں ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ خلیل الرحمٰن قمر کی وہ تخلیق ہے جس نے انہیں کامیابیوں کے عروج پر پہنچادیا۔اس کی کہانی شائقین کو بے حد پسند آئی اور یہ ڈرامہ کئی عرصے تک ٹاپ ٹرینڈنگ پر رہا۔

اس ڈرامے کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی اور مرکزی کرداروں میں عائزہ خان ،ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی شامل تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *