کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی گاڑیوں کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق


0

اسلام آباد کے علاقے جی الیون سری نگر ہائی وے پر وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیاں سگنل توڑتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرائیں ، اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-11 میں واقع ٹریفک سگنل کو توڑا، جس کے نتیجے میں پروٹوکول میں شامل گاڑیوں دوسری طرف سے آتی ہوئی دو گاڑیوں سے جا کرائیں، جس کے باعث ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Image Source: Twitter

اس ہولناک کار حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پیمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں افراد زیر علاج ہیں۔

اس موقع پر پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پروٹوکول میں شامل ایک گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ چسپاں تھی جبکہ دیگر 5 گاڑیاں وی آئی پی پروٹوکول کا حصہ تھیں۔

جیو نیوز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وائرل ویڈیوز کے مطابق حادثے کے وقت وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان اور بیٹے اذلان خان سگنل توڑنے والی گاڑیوں میں سوار تھے، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے بیٹے اذلان خان اور دیگر مجرمان تاحال مفرور ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے مذکورہ گاڑی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے، اس موقع پر جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے، ملزمان کے خلاف کاروائی قانون کے مطابق کی جائے گی۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ماڈل پولیس اسٹیشن رمنا میں واقعے میں زخمی ہونے والے شہری کی مدعیت میں حادثے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد آپس میں دوست تھے، جاں بحق افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ٹیسٹ دینے آئے ہوئے تھے، تاہم سری نگر ہائی وے پر پروٹوکول گاڑیوں کی خوفناک ٹکر سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔ اس ہی حادثے میں گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماری، جس میں موٹر سائیکل سوار بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملک میں تبدیلی کے نام پر آئی ہے، لوگوں نے اس جماعت کو جن چند اصولوں پر منتخب کیا تھا، ان میں ایک انصاف اور احتساب کا غیر جانبدار ہونا تھا، ملک میں عوام نے پہلے بھی دیکھا ہے کہ طاقتور آدمی ہمیشہ بچ جاتا ہے لہذا عوام کو پورا یقین ہے کہ موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان اس پورے معاملے میں انصاف کا عمل یقینی بنائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کا کرنے سے پہلے دس بار سوچے۔ وزیراعظم کا نعرہ کا تھا، دو نہیں ایک پاکستان۔

kashmala tkashmala tariq dancing dholkiariq wedding
Image Source: Twitter

یاد رہے سابق رکن قومی اسمبلی اور موجودہ وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق گزشتہ برس مشہور کاروباری شخصیت وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں، ان کے شوہر ایک بین الاقوامی طرز کے ہوٹل کے مالک ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *