چوری چھپے افیئر چلانے سے شادی کرنے کو ترجیح دی


0

یوں تو شادی شدہ جوڑوں میں عمر کا فرق ہونا نہ تو کوئی برائی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی قانونی اور مذہبی روک ٹوک ہے، لہذا اپنے ارد گرد عمر کے فرق سے ہونے والی شادیوں کے حوالے سے سنا ہوگا، لیکن کیا کبھی آپ نے کسی جوڑے میں 59 سال کی عمر کا فرق سنا ہے؟ نہیں تو آپ کو سن کر بہت حیرانی ہوگی کہ سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی 80 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی سن 1940 میں پیدا ہوئے۔ بعدازاں سیاست میں آئے اور سال 1988 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکنے قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر قانون کھ عہدے پر فائز ہوئے۔ لیکن سال 2011 میں انہوں پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں جدا کیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوئے لیکن جلد ہی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے انہوں سال 2012 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانیان میں شامل رہنما ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی خبر نہیں تھی، لیکن دو روز قبل اچانک 80 سالہ سید افتخار حسین گیلانی 21 سالہ لڑکی سے شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کی جانب کافی ملا جلا ردعمل دیکھے جارہا ہے، کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں دوسری شادی پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے تو کئی لوگ انہیں 21 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، کیونکہ ان کے اور اہلیہ کے مابین 59 سال کا فرق پے۔

اگرچہ اس پورے معاملے پر غور کیا جائے تو کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ آج سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے اس تاثر کو غلط درست ثابت کردیا کہ دنیا پیسے کی ہے، اگر انسان کے پاس پیسے ہیں تو وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، پھر وہاں کوئی معاملہ رکتا نہیں ہت، لیکن اگر یہاں پورے معاملے کا مثبت پہلو دیکھا جائے تو سید افتخار حسین گیلانی عمل ان لوگوں سے کئی بہتر ہے، جو ناجائز تعلقات اور حرام کاموں کا فروغ دیتے ہیں، انہوں نے جو بھی قانونی طریقے سے کیا، قانون انہیں شادی کی اجازت دیتا ہے، لہذا ان پر تنقید اگر کی جائے تو یہ بھی دیکھا جائے کہ انہوں نے شادی کی، ایک حلال کام کا انتخاب کیا ہے اور شادی کو چھپایا نہیں بلکہ نکاح کرکے خود سے اعلان بھی کیا۔

واضح رہے سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی پہلے سے شادی شدہ ہیں، جس سے انہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے۔ جبکہ ان کی شادی پر اہلخانہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی منفی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل مشہور پاکستانی اسٹنٹ مین سلطان گولڈن کے حوالے سے بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا۔ سلطان گولڈن کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لگ بھگ 60 برس کے ہیں، جبکہ انہوں نے شادی ایک 12 سالہ لڑکی سے کی ہے۔ اس حوالے سے معاملہ عدالت بھی گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *