کراچی: چھ روز گزر جانے کے باوجود دعا زہرہ بازیاب نہ ہوسکی


0

کراچی کے علاقے الفلاح سے نوعمر لڑکی دعا زہرہ کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ چھ روز گزرنے کے باوجود ابھی تک حل نہیں ہوسکا، پولیس تاحال لڑکی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی مبینہ طور پر 16 اپریل کو الفلاح کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر جیو نیوز کی خبر کے مطابق، لاپتہ لڑکی کی والدہ نے موقف اپنایا ہے کہ اگر ان کی بیٹی بازیاب نہ ہوئی تو وہ اور اس کے اہل خانہ گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجاً اپنی جان لے لیں گے۔

گمشدہ لڑکی کی والدہ نے مزید کہا کہ “وہ اپنی بیٹی کو زندہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں ایک ماں ہوں۔ میں زینب [انصاری] کی طرح اس کی لاش قبول نہیں کروں گی اور اگر وہ مردہ پائی جاتی ہے تو میں لاش گورنر ہاؤس کے باہر رکھوں گی،‘‘۔

اس حوالے سے دعا کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور کہا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ اس کے والد نے خبر رساں ادارے دی نیوز کو بتایا کہ، ’’میری بیٹی پچھلے ڈیڑھ سال سے اسکول بھی نہیں جا رہی تھی۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلی منزل پر رہتے تھے، یہ بتاتے ہوئے کہ ان کی بیٹی کچرا پھینکنے کیلئے گراؤنڈ فلور پر گئی تھی۔ تاہم، وہ پھر دوبارہ واپس نہیں آئی۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر کیس کے اجاگر ہونے کے بعد، کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے لڑکی کے گھر کا دورہ کیا اور اس کے اہل خانہ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Image Source: Twitter

لڑکی کے والد نے کہا کہ سانگھڑ سے میری بیٹی کی بازیابی کی میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔ یہاں تک کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو لڑکی سوزوکی گاڑی پر چڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے وہ بھی میرے پڑوسی کی بیٹی ہے جو اس وقت کام پر جارہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر ایسی جعلی خبریں چلا کر ان کی بیٹی کے کیس کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ “لیکن میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں کسی کو بھی اپنی بیٹی کے معاملے کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دوں گا،”

مزید پڑھیں: تیرہ سالہ مسیحی لڑکی آرزون بازیاب، شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا

گمشده لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ سانگھڑ میں چھاپے کے دوران بازیاب ہونے والی لڑکی ان کی بیٹی نہیں تھی۔ وہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے لاپتہ ہوئی تھی اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی۔

واضح رہے پچھلے دنوں سے میڈیا پر کچھ خبریں زیر گردش ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی لڑکی دعا زہرہ ہی تھی، جو اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ موبائل فون کے ریکارڈ، اسکول کے ریکارڈ، اور اس کے پڑوسیوں، دوستوں اور خاندان کے افراد کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے بظاہر اپنی مرضی کی شادی کے لیے اپنا گھر چھوڑا تھا۔ تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *