بھارت: شادی سے قبل لڑکے کے والد اور لڑکی کی والدہ بھاگ گئے


0

پڑوسی ملک بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست گجرات میں ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا اور دلہن کی شادی سے کچھ روز قبل دلہے کے والد دلہن کی والدہ کو بھاگا لے گئے اور پرانی محبت کو پایا تکمیل تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان جوڑے کی ایک برس قبل منگنی ہوئی تھی، اور انہیں رواں برس فروری کے دوسرے ہفتے میں رشتہ ازواج میں منسلک ہونا تھا، تاہم اس ہی دوران لڑکے 48 سالہ والد اور لڑکی کی 46 سالہ والدہ نے ایک دوسرے کے ساتھ بھاگنے کا فیصلہ کیا۔

Image Source: File

اس ہی حوالے سے اب فرار ہونے والے جوڑے کے بیٹے اور بیٹی کی شادی، جو 13 فروری کو طے تھی، اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تمام تیاریاں زوروں پر تھیں، جب دلہے کے والد مبینہ طور پر دلہن کی والدہ کے ساتھ فرار ہوگئے۔ لڑکے کے والد ہرے کے کاریگر اور بروکر ہیں، جبکہ دونوں فلیمز ایک ہی برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ 25 سال قبل لڑکے کے والد جو اس وقت 48 برس کے ہیں، ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، اور وہ ایک امیر گھر کی لڑکی سے محبت کرتے تھے، لڑکی کے گھر والے اس رشتے کے سخت خلاف تھے، اور انہوں نے اپنی لڑکی کی شادی کسی اور کے ساتھ کر دی تھی، بعدازاں مذکورہ شخص نے بھی پھر کسی اور سے شادی کرلی تھی۔

Image Source: File

ایک طویل عرصے بعد مذکورہ شخص کی مبینہ طور پر اپنی سابقہ محبوبہ (جو اب 46 برس کی ہیں) سے ایک جنازے میں ملاقات ہوئی۔ تب تک ان کے بچے بڑے ہو چکے تھے اور اس شخص نے اس عورت کی بیٹی کو اپنے بیٹے کی شادی کی پیشکش بھیجی۔

لڑکی اور لڑکے کی تقریباً آٹھ ماہ قبل ملاقات ہوئی اور منگنی ہوئی جس کے بعد اہل خانہ نے شادی پر رضامندی ظاہر کی۔ دونوں خاندان ایک دوسرے کے گھر جاتے تھے اور جوڑے کی ملاقات باقاعدگی سے ہوتی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر بھی رابطے میں بھی تھے۔

پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے سے چند دن پہلے، خاتون کے شوہر کو ان کے تعلقات کے بارے میں معلوم ہوگیا تھا، اور اس نے انہیں خبردار کر دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر، تاجر، دو بیٹوں کا باپ، خاتون، دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کی ماں کے ساتھ 10 جنوری کو فرار ہوگئے۔

Image Source: File

بھاگنے سے پہلے، تاجر نے اپنے دوست کو فون کیا اور اسے اس کے بارے میں بتایا اور اس سے درخواست کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکل کسی جگہ سے گھر لے جائے۔ دوست نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ تاہم پولیس جوڑے کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام رہی ہے.

فرار ہونے کے چند دن بعد، دونوں اتوار کی رات پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔ اپنے بیان میں خاتون نے کہا کہ وہ اپنی خواہش پر مذکورہ شخص کے ساتھ گئی ہے۔ لہذا خاتون کا شوہر جو اپنے والدین کے ساتھ تھانے پہنچا تھا، اس نے بیوی کو گھر واپس لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔ چنانچہ پولیس نے اسے اس کے والدین کے ساتھ بھیج دیا تھا۔

دوسری جانب تھانے سے جانے سے قبل تاجر کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا۔ اس موقع پر۔ بیوی، اس کا چھوٹا بھائی اور بیٹا تھانے میں موجود تھے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں شادی کے دن فلمی طرز کا ایک انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں زبردستی سندور لگاکر سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ عین شادی کے دن یہ واقعہ اس قدر تیزی سے رونما ہوتا ہے کہ دولہے سمیت کسی کو بھی کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تاہم جب لڑکی کے گھر والوں کو اندازہ ہوتا ہے تو وہ لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *