عمران خان اثاثے با مقابلہ مریم نواز اثاثے


0

عمران خان کے اثاثے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیئے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق اثاثوں میں گزشتہ پانچ سالوں میں 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمتی کی اشیاء کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے ۔

Imran Khan Maryam Nawaz Assets

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا اور گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے جبکہ بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے۔

Imran Khan Maryam Nawaz Assets

Imran Khan Maryam Nawaz Assets
Image Source:Unsplash

تفصیلات کے مطابق 2018 میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی اور 8 فروری کو ہونے والے انتخاب کیلئے جمع کروائے گئے کا غذات نامزدگی کے مطابق 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے، بنی گالہ گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی، اسلام آباد کے ایک شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی، 3 کروڑ  40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 2 کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بھکر میں وراثت میں ملی 188کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی، دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پاس اپنی کوئی گاڑی نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کیش موجود ہے، اسلام آباد کےمختلف بینک اکاونٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی، 2 لاکھ روپے کی 4 بکریاں بھی تفصیلات میں بتائی گئی ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمی اشیاء کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی۔

دستاویزات کے مطابق بشریٰ بی بی کے نام بنی گالہ میں 3 کنال کا گھر بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ایف بی آر کو 2021 میں 14 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اثاثے ظاہر کئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 2022 میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی، ایف بی آرسرٹیفکیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31کروڑ59 لاکھ ظاہر کی۔

دستاویز میں بانی پی ٹی آئی نے اپنی تعلیمی قابلیت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے، انہوں نے موجودہ پیشہ فلنتھروپسٹ ظاہر کیا۔دستاویز میں بانی پی ٹی آئی نے اپنی تعلیمی قابلیت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے، انہوں نے موجودہ پیشہ فلنتھروپسٹ ظاہر کیا۔

مریم نواز کے اثاثے

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 1500 کنال سے زائد زرعی اراضی کی ملکیت ظاہر کی ہے جس کی مجموعی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سےزیادہ کی مقروض ہیں، مریم نواز کسی بھی گاڑی کی مالک نہیں ہیں

مریم نواز نے17لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے اور ان کے مختلف اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں 1کروڑروپے سے زا ئد رقم ہے۔مریم نواز نے1کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11لاکھ 20ہزار شیئرزظاہر کئے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کیلئے 2 لاکھ روپے بھی دئیے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے سوئفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 67 لاکھ 50 ہزار روپے کا قرض دیا اور انکم ٹیکس ری فنڈ کی مد میں 17 لاکھ 60 ہزار روپے ظاہر کیے۔

نائب صدر کی جانب سے حاصل ہونے والی دستاویزات میں مریم نواز کی تعلیمی اسناد کی تفصیلات بھی درج ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مریم نوازنے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

اُن کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلات ظاہر کرتی ہیں کہ 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے سال میں ان کے اثاثوں میں 40 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *