ہالی ووڈ اداکار مشیل مورون مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں، میرا کا انوکھا دعویٰ


0

فلموں سے زیادہ اسکینڈلز سے زیادہ شہرت حاصل کرنیوالی سینئر اداکارہ میرا کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو سے لیا گیا کلپ کافی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کو ہالی وڈ فلم 365 ڈیز کے اسٹار اداکار مشیل مورون سے متعلق انوکھا دعویٰ کیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک یوٹیوب چینل پر میرا سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں کون سے اداکار اُن کے پسندیدہ ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے کوئی خاص پسندیدہ تو نہیں مگر بہت سے ہالی ووڈ اداکار مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔اس بات پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے ہالی ووڈ اداکار ہیں جو انہیں ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ہالی وڈ فل 365 ڈیز سے اسٹار مشل مورون نے انسٹاگرام پر ان کو تلاش کرتے ہوئے پیغام بھیجا کہ وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے خواہشمند ہیں لیکن وہ یہ سن کر گھبرا گئی۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ مشیل مورون اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر فلم 365 ڈیز ریلیز ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں  بھی بےحد مشہور ہوئے تھے۔ اداکارہ میرا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اداکاری سے قطع نظر وہ اکثر اپنی معصومیت اور اداؤں کے سبب بھی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہتی ہیں ان کی غلط انگریزی بھی انہیں خبروں کی زینت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کا استعمال انتہائی اعتماد کے ساتھ اکثر و بیشتر وہ میڈیا کے سامنے کرتی رہتی ہیں۔

لالی وڈ کی سینئر اداکارہ میرا نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انٹری دی۔گزشتہ 10 سال میں برائے نام فلمیں کیں لیکن وہ خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں۔ میرا کو ان کی غلط انگریزی بولنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت حاصل ہے جب کہ کئی لوگ ان کی ذہنی صحت پر بھی دبے الفاظ میں سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔میرا نے کم از کم تین بھارتی فلموں میں بھی کام کر رکھا ہے اور ان کی متعدد متنازع ویڈیوز بھی ماضی میں لیک ہو چکی ہیں۔میرا کی آخری فلم باجی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم ان کے مداح ابھی بھی انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Image Source: Instagram

مزید برآں، فلمی کیرئیر کی طرح میرا کی شادی بھی کئی تنازعات کا شکاررہی ،2009 سے قبل عتیق الرحمٰن نامی شخص نے پہلی دعویٰ کیا تھا کہ میرا نے ان سے شادی کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کرکے کپتان نوید سے شادی کی۔عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے نکاح کے اوپر نکاح کا دعویٰ کرنے کے بعد میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی مذکورہ کیس کی درجنوں سماعتیں ہوئیں، یہاں تک کہ عدالت نے عدم پیشی پر میرا کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔لاہور کی فیملی کورٹ نے تقریباً ایک دہائی بعد جون 2018 میں فیصلہ دیا تھا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور وہاں بھی تقریبا تین سال تک سماعتیں ہوئیں اور عدالت نے 31 جنوری کو فیصلہ دیا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔اداکارہ میرا دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ انہوں نے عتیق الرحمٰن سے شادی نہیں کی اور مذکورہ شخص کے ساتھ ان کی کھچوائی گئی تصاویر دراصل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ ہیں۔تاہم عتیق الرحمٰن کے مطابق اداکارہ جن تصاویر کو ڈرامے کا حصہ قرار دیتی ہیں، دراصل وہ ان کی شادی کی تصاویر ہیں۔عتیق الرحمٰن سمیت کپٹین نوید کے ساتھ شادی کے حوالے سے بھی میرا نے ہمیشہ متضاد باتیں ہی کی ہیں اور وہ اپنے بیانات پر یوٹرن لیتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں میرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر گہرے گلابی رنگ کا شرارے پہنے دلہن کی طرح سج سنور کر پنجابی گانے پر ڈانس کررہی ہیں جس سے دیکھنے والے محظوظ ہورہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *