میرا کی سیلاب متاثرین کیلئے فنڈریزنگ کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس، ویڈیو وائرل


0

آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہوں، میرا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف فنکار سیلاب زدگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں یہ فنکار قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کررہے ہیں تو کہیں خود ہی ان متاثرین کے لئے امداد جمع کرنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے لندن میں سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں اداکارہ میرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر گہرے گلابی رنگ کا شرارے پہنے دلہن کی طرح سج سنور کر پنجابی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں جس سے دیکھنے والے محظوظ ہو رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

میرا نے مذکورہ پوسٹ پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈریز کرنے کی خاطر آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا، میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

میرا نے کہا کہ اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔

Image Source: Instagram

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے میرا کا مذاق اڑایا جبکہ زیادہ تر صارفین نے میرا کے اقدام کی تحسین کی ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ میرا اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک بہترین کام کر رہی ہے اور ہمیں ان کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جب کہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ میرا کا سیاست میں آنے کا فیصلہ، کس جماعت کا حصہ ہونگی؟

علاوہ ازیں، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی کئی علاقے سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملک بھر سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حادثات کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کے دل دہلا دئیے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ویڈیو میں خیبرپختونخوا (کے پی) میں سیلاب میں مدد کے منتظر افراد کے ڈوبنے کی ویڈیو نے لوگوں کو آبدیدہ کردیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *