اداکارہ میرا کا سیاست میں آنے کا فیصلہ، کس جماعت کا حصہ ہونگی؟


0

مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ میرا ایک بار پھر سے خبروں کی زد میں ہیں، تاہم اس بار کوئی منفی یا چونکا دینے والی خبر نہیں البتہ ایک بڑا اعلان ہے، جو ان کی طرف سے سامنے آیا۔ اداکارہ نے باقاعدہ طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار میرا نے جہاں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کریں گی وہیں اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حکمران جماعت کے رہنماؤں کے ہمراہ جلد پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

Image Source: Facebook

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ شوبز کی دنیا سے مایوس ہوچکی ہیں، چنانچہ انہوں نے اب سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ اداکارہ میرا نے سیاست میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس سے قبل سال 2013 میں اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ لاہور کے حلقہ این اے – 126 انتخابات میں وہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سرفراز نواز کے مدمقابل الیکشن لڑیں گی۔ اس سلسلے سے انہیں سیاہ رنگ کے کوٹ کے نشان کی بھی الاٹمنٹ ہوئی تھی۔

Image Source: Instagram

اداکارہ میرا جی تنازعات اور منفرد خبروں کی باعث عموماً میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں، ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ ایک تنازعہ ختم نہیں ہوتا، کہ وہ دوسرے سے منسلک ہو جاتی ہیں۔ چند ماہ قبل امریکہ سے اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی تھی، جس نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا، افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ میرا امریکہ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے ذہنی طور پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ میرا جب امریکہ سے پاکستان واپس آئیں تھیں، تو انہوں بتایا تھا کہ وہ امریکہ میں مقیم تھیں جہاں انہوں نے کچھ شوز کرنا تھے ، جوکہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث موخر ہوگئے تھے، لہذا پھر انہیں اس پر 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، جس پر اداکارہ میرا نے پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 4 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے میرا جی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موجودہ مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ گھر کے سات افراد ان کی زیر کفالت ہے


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *