حمزہ علی عباسی نے اپنی آواز سے متعلق کیا نیا انکشاف


0

حال ہی میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والے پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام حمزہ علی عباسی یوں تو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہے، ان کی اداکاری کی صلاحیتیں ہو یا ان کی شخصیتی دونوں ہی انتہائی دلفریب تصور کی جاتی ہیں۔ سماجی و سیاسی معاملات پر اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے تنقیدی انداز میں تبصرے سے بھی لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ ان کے حوالے سے ایک فقرہ مشہور ہے کہ آپ ان کی رائے سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن ان کی پرکشش شخصیت سے نہیں کرسکتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کو یوں تو پاکستان شوبز انڈسٹری میں اتنا طویل عرصہ نہیں ہوا ہے تاہم وہ مختلف انداز میں خبروں میں رہتے ہیں۔ گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے چاہنے والوں کو بذریعہ ٹوئیٹ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے متعلق جلد ایک خبر لوگوں سے شئیر کریں گے، بعدازاں حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوبز کیرئیر کو خیرآباد کہنے لگے ہیں۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ انہوں نے لادینیت سے اسلام تک کے سفر کو جانا ہے اور اب وہ اللہ کی رضا کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ رہے ہیں۔

hamza ali abbasi pakistani actor

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ان کے ذہین میں یہ چیز کافی عرصے سے تھی کہ وہ جو یہ سب جو دنیا میں کررہے ہیں، ان کی موت کے سب ختم ہوجائیں گی اور رک جائیں گی، ان کے حاصل کردہ ایوارڈز آخرت میں ان کے کچھ کام نہیں آئیں گے جب وہ اپنے خدا سے ملیں گے۔ لہذا وہ سب چیزوں سے علحیدگی اختیار کررہے ہیں جو چیزیں روز قیامت ان کے معاملات میں روکاوٹ کا باعث بنیں گی۔

اس ہی برس حمزہ علی عباسی نے معروف ٹی وی اسٹار نیمل خاور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے ہیں”.

جبکہ حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے ایک اور نیا انکشاف کیا گیا ہے، آج ایک بڑی تعداد ہے نوجوانوں کی جو ناصرف ان کی اداکاری کی گردیده ہے بلکہ اس سے زیادہ ان کی آواز کو پسند کیا جاتا ہے، ان کی بھاری آواز ان کی شخصیت میں مزید چار چاند لگا دیتی ہے۔ جس کے حوالے سے حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ان کی آواز پہلے اتنے اچھی نہیں ہوا کرتی تھی بلکہ ان کی آواز پہلے بچپن میں خواتین جیسی آواز ہوا کرتی تھی۔

یاد رہے علی عباسی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2013 میں میں فلم “وار” سے کیا تھا جبکہ پیارے افضل ان کا پہلا ڈرامہ تھا جو اس ہی سال نشر ہوا تھا جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *