حدیقہ کیانی نے کسٹمر کے تمام الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا


0

گزشتہ روز ٹی وی اور سوشل میڈیا پر حیران کردینے والی ایک خبر سامنے آئی ،جس میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی پر 2 کروڑ روپے کا دعویٰ دائرہ کردیا گیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے ہیئر ٹریٹمنٹ کروایا تھا، جس کے نتیجے میں ان کے بالوں کو نقصان پہنچا اور سر سے بال گرنا شروع ہوگئے۔ تاہم اب اس پورے معاملے پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنا موقف جاری کردیا گیا ہے۔

پچھلی 2 دہائیوں سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوانے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی بہتری گلوکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت کے عرصے میں عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ یہی نہیں 25 سالہ شوبز کیرئیر میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نام کبھی کسی تنازعے میں سامنے بھی نہ آیا البتہ ان دنوں مشہور و معروف گانے “بوھے بالیاں ” کی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نام ایک بڑے تنازعے میں سامنے آیا۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق زاہدہ نامی خاتون جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے، انہوں نے پاکستان مشہور و معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور ان کی فیصل آباد میں واقع بیوٹی سیلون کی فرنچائز مالک پر دو الگ الگ کیسسز دائر کئے گئے ہیں۔

خاتون کے مطابق چند روز قبل وہ بالوں کو سیدھے کروانے کی ایک ٹریٹمنٹ کے لئے حدیقہ کیانی کے فیصل آباد میں واقع بیوٹی سیلون پر گئی، جہاں ٹریٹمنٹ کے بعد ان کے بالوں میں بہتری تو نہ آئی تاہم ان کے بالوں پر استعمال ہونے والی مصنوعات سے ان کے بالوں کو شدید نقصان پہنچا، جس سے ان کے بال گرنا شروع ہوگئے۔

لہذا اس سلسلے میں متاثرہ خاتون کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا اور بیوٹی سیلون پر ہرجانہ دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں اس نقصان کے بدلے میں ڈھائی کروڑ روپے ادا کیا جائیں۔

Image Source: Instagram

متاثرہ خاتون کی جانب سے قانونی نوٹس میں سیلون کی مالک حدیقہ کیانی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے سیلون کے اندر انتہائی ناقص، غیر معیاری اور نقصان دے کریموں اور اشیاء کا استعمال کر رہی ہیں۔ ان کے سیلون میں موجود عملا بھی غیر تربیت یافتہ ہے۔ جس کے باعث ناصرف وہ اپنے قیمتی بالوں سے محروم ہوئیں بلکہ اس سے ان کے سر میں زخم بھی ہوگئے ہیں۔ چنانچہ ان کی شخصیت متاثر ہونے اور اس کے علاج معالجے کے لئے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں متاثرہ خاتون کا مزید دعوی ہے کہ ٹریٹمنٹ سے جہاں ان کے بال متاثر ہوئے وہیں اس عرصے میں وہ ایک شدید ذہنی تناؤ سے بھی گزری ہے۔ اور یہ بات حقیقت بھی ہے کہ اس صورتحال میں کون ذہنی تناؤ سے نہیں گزرے گا، خاص کرکے خواتین جن کے حوالے سے سب کو علم ہے کہ خواتین کو اپنے بالوں سے شدید محبت تو ہوتی ہے، بلکہ وہ خواتین کی زندگی میں حسن کی علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔

اس تمام معاملے پر اب گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے باقاعدہ موقف دے دیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں گلوکارہ نے لکھا کہ ملک بھر میں حدیقہ کیانی سیلون بہترین قسم کے پراڈکٹس کے ساتھ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

حدیقہ کیانی نے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ان کی ایک فرنچائز کے حوالے سے کچھ خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں جس پر وہ اپنے تمام معزز کسٹمرز کو یقین دلاتی ہیں کہ جو بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں، ان میں سے کوئی بھی الزام درست نہیں ہے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ میرے وکیل اور مقامی فرنچائز انتظامیہ آن بےبنیاد دعوؤں کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ساتھ ہی حدیقہ کیانی نے اس دوران تمام کسٹمرز (صارفین) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے مقامی عدالت نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی، فرنچائز سلون کی مالک، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی پاکستان کی ایک نامور گلوکارہ اور سانگ رائٹر ہیں، جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز کو اپنے نام کررکھا ہے۔ سال 2006 میں انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے بےپناہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے چوتھے بڑے صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں اقوامی متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کی پہلی گڈ ول سفیر بنایا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *