فیروز خان نے بتادیا کہ اگر آپ پہ کالا جادو ہو تو آپ کے ساتھ کیا کیا ہوتا ہے؟


0

آج کل جادو ہر جگہ عام ہے۔لوگ کس کو خوش نہیں دیکھ سکتے   اور لوگوں کی خوشی سے حسد کرتے ہیں اور انکی خوشیاں برباد کرنے کے لئےجادو ٹونے کا  سہارا لیتے ہیں ۔عام لوگوں کی بات توالگ ہے اب تو اداکار بھی جادو کا شکار ہونے لگ گئے ہیں ۔

Feroz Khan Black Magic

معروف اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں انہیں معلوم ہوا کہ ان پر کسی نے کالا جادو کردیا اور وہ کافی عرصے تک اس کے زیر اثر رہے، اس دوران انہوں نے واہیات مخلوق اور طاقتوں کو اپنے ساتھ پایا۔

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایک مشکل ترین دور کا ذکر کرتے ہوئے ہنگامہ خیز انکشافات کردیے۔

: مذید پڑھیئں

جادو کرنے والوں کو کتنی سزا ملے گئی ؟سینیٹ میں بل پیش

فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں کو خود پر کالا جادو کیے جانے کا قصہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ اللّٰہ کے کرم اور آپ ﷺ کی رحمت سمیت قرآن پاک کی مدد سے کالے جادو سے باہر نکلے۔

Feroz Khan Black Magic

انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی پہلے ایسی چیزوں پر یقین نہیں ہوتا تھا لیکن جب ان کے ساتھ ایسا ہوا تو انہوں نے دوسرے لوگوں اور عالم دین سے رجوع کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں کالے جادو سمیت نظر نہ آنے والی قوتوں سے متعلق بھی بتایا گیا اور انہیں معلوم ہوا کہ بعض اوقات یہ معاملات اتنے سنگین ہوجاتے ہیں کہ گھر کی دیواروں سے بھی خون آنے لگتا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے کبھی کافی عرصے تک اپنے ساتھ غیر متوقع چیزوں، طاقتوں، قوتوں اور احساسات کو موجود پایا اور ہر وقت ایک خوف میں مبتلا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے  اپنے ارد گرد بہت عجیب سی  انرجیز محسوس کیں، جس قسم کی آوازیں میں نے سنی ہیں میں وہ بیان بھی نہیں کرسکتا کہ وہ شیطانی وسوسےکیا تھے‘۔

میں اللہ سے دعا مانگتا رہتا تھا کہ اے اللہ مجھے سکون دے دے، میں مسلسل بس یہی دعا ماگتا رہا کہ میرے مالک میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا لیکن آپ تو جانتے ہیں، اللہ پاک  میری مدد کریں‘۔

فیروز  نے مزید بتایا کہ ’ مجھے ایسا بھی محسوس ہوتا تھا کہ مجھ پر کوئی قبضہ کرنا چاہ رہا ہے، میں بیٹھے بیٹھے اپنی جگہ سے ہل جاتا تھا یہ ایک بہت خافناک تجربہ تھا‘۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت مجھ پر کرم ہوا کہ میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اللہ نے مجھے نماز سے نوازا ہوا ہے، درود پاک میرے پاس ہے جس کی مدد سے میں اس قسم کی انرجیز سے بچ سکتا ہوں اور میں نے پھر نمازوں کی پابندی کی اور نبی پاکﷺ پر درور پاک بھیجنا شروع کیا‘۔

فیروز خان نے انکشاف کیا کہ ’اس کے بعد میں نے نیگیٹِو انرجیز، برے انسانوں اور بد روحوں سے نجات حاصل کرلی اور اس مشکل وقت سے نکل سکا‘۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو انتہائی بھیانک احساسات اور سوچوں میں گھرا ہوا پایا جب کہ انہیں ہر وقت ایسا لگتا کہ ان کے آس پاس واہیات مخلوق اور طاقتیں موجود ہیں۔

اداکار کے مطابق جب انہوں نے اس متعلق دوسرے لوگوں سے معلوم کیا تو انہوں نے خدا سے مدد مانگی، حضور اکرم ﷺ کے صدقےاللہ سے دعا مانگیں کہ انہیں اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد وظیفے بتائے گئے، انہوں نے عبادتوں، نمازوں، قرآنی رقیہ، درود پاک اور قرآن کی مدد سے کالے جادو کا علاج کیا۔

اداکار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ اگر کسی کے ساتھ ایسے کالے جادو جیسے واقعات ہوتے ہیں تو انہیں مذاق نہ سمجھیں، مذہب اسلام میں بھی نظر، کالے جادو اور بھیانک چیزوں کا ذکر موجود ہے، ایسے غلط کاموں کو قرآن پاک اور خدا کی مدد سے روکا جا سکتا ہے۔

اگرچہ فیروز خان نے انکشاف کیا کہ ان پر کالا جادو کیا گیا اور انہوں نے اپنے ساتھ غیر متوقع چیزیں محسوس کیں جب کہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ واہیات قوتیں ساتھ نظر آتی تھیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان پر کس نے کالا جادو کروایا؟


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *