فواد چودھری نے الیکڑانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کا اعلان کردیا


0

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ان وزارت کی جانب سے الیکڑانک ووٹنگ کے لئے ایک ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے، لہذا شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے اسے جلد اس ٹیکنالوجی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حوالے کردیا جائے گا۔

فواد چودھری نے مشین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ مشین دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں انتخابی نشانات ہوں گے جبکہ مشین کا دوسرا حصہ پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق اس مشین کو محض پریذائیڈنگ آفیسر ہی آن کر سکے گا، مزید یہ کہ کوئی بھی ووٹر باآسانی مشین کی مدد کسی بھی انتخابی نشان پر کلک کرکے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکے گا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق مشین کے ذریعے کسی بھی انتخابی نشان پر کلک کرکے انتخاب کرنے کا عمل الیکڑانک ووٹنگ کہلائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اس مشین کی مدد سے ناصرف الیکڑانک ووٹ کاسٹنگ کی جاسکے گی بلکہ اس مشین کی مدد سے ہی بیلٹ پیپر بھی چھاپے جاسکیں گے۔ جبکہ یہی الیکڑانک مشین بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ یعنی آسان الفاظ میں کہا جائے کہ تو ناصرف اس مشین کے ذریعے الیکٹرانک ووٹ ڈالا جاسکے گا بلکہ اس ووٹ کا پرنٹ آؤٹ بھی باہر آسکے گا، جس سے یہ یقینی رہے گا کہ جو ووٹ الیکڑانک مشین پر دیا گیا ہے وہ ہی پرنٹ آؤٹ ہوکر باہر آیا ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین پر کام اب محض آخری مراحل میں ہے، اس سلسلے میں جلد اس مشین کو نیشنل ٍڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور کومسیٹ کے ساتھ بھی شئیر کیا جائے گا۔

ساتھ ہی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ان کی وزارت اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کو تیار کرکے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ کیونکہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اب اپنی ووٹنگ کے عمل کو جلد الیکڑانک ووٹنگ کے طرف لیکر جائیں تاکہ شفافیت کا عمل برقرار رہے، دھاندلی کا عنصر ختم ہو اور الیکشن کا پرامن انعقاد ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان کے آخری حصے میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے مزید بتایا کہ یہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات بھی تھیں کہ جلد از جلد ایسی مشین تیار کی جائے، جس سے الیکشن کے عمل میں شفافیت پیدا ہو، لہذا اس لئے ہم اس پر بہت زیادہ کوششیں کررہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *