اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران بدتمیزی پر آگ بگولا ہوگئے


0

مشہور ومعروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ ہے ہفتے کے روز وائرل ہونے والی ان کے گیم شو کی ایک ویڈیو۔ جس میں انہیں خوب غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ سب آخر کیوں ہوا؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اداکار فیصل قریشی کو بے انتہاء غصے اور چیختے ہوئے اس وقت دیکھا گیا، جب لائیو پروگرام کے دوران دو خاتون پارٹیسیپنٹ اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے دیگر پارٹیسیپنٹ کو چانٹے مار رہی ہوتی ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں موجود تمام لوگ مکی اور اوسامہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہوتے ہیں، تو اس ہی دوران مسکان نامی پارٹیسیپنٹ انہیں چانٹے مارنے لگتی ہے اور انہیں پھر ایک اور خاتون پارٹیسیپنٹ بھی جوائن کرلیتی ہیں اور دونوں مل کر ایک نوجوان پارٹیسیپنٹ کو مارنا شروع کرتی ہیں۔

Image Source: Twitter

جس پر اداکار فیصل قریشی غصے سے سیخ پا ہو جاتے ہیں اور چیختے ہوئے دونوں خاتون پارٹیسیپنٹ سے کہتے ہیں، یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، آپ لوگوں نے گیم شو کو مذاق بنا لیا ہے، پروگرام لائیو جارہا، آپ انہیں چاماٹے مار رہی ہیں۔

یہی نہیں اس دوران اداکار فیصل قریشی غصے میں مزید آگ بگولا ہوجاتے ہیں اور ہاتھ میں پکڑے ہوئے پلے کارڈز کو پھینک دیتے ہیں اور اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی انفلنسرز کو جاہل لوگ بھی کہہ دیتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

ایک موقع پر جب فیصل قریشی اسکرین پر تو موجود نہیں ہوتے ہیں، لیکن عقب سے غصے میں آواز آتی ہے، کہاں سے لاتے ہو، یہ بدتمیز جاہل لوگ۔

واضح رہے اداکار فیصل قریشی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ ہی فلسفے کو بلند رکھا ہے کہ سینیئر اور جونئیر تمام فنکاروں کی ناصرف عزت کرتے ہیں بلکہ وہ تمام فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس ویڈیو میں دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں موجود پارٹیسیپنٹ کی جانب اپنایا گیا تھا وہ نہایت غیر پروفیشنل تھا، لائیو پروگرام میں یہ سب کچھ پروگرام، چینل اور موجود تمام فنکاروں کی ساکھ متاثر کرنے کا واضح عمل تھا۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار

یاد رہے اداکار فیصل قریشی پاکستان کے صف اول کے اداکار ہیں، ان کی پاکستان شوبز انڈسٹری میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ فیصل قریشی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز سال 1985 میں ڈرامہ سیریل اندھیرا اوجالا سے کیا جبکہ سال 1992 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم کی، جس کا نام سزا تھا۔ یہی نہیں سال 2005، 2011،2012، اور 2016 میں وہ لکس اسٹائل بہترین اداکار کے ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *