“دل دل پاکستان، جان جان پاکستان ” ارطغرل غازی کے کردار عبدالرحمان کی زبان پر آگیا


1

مشہور و معروف ڈرامہ سریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کا دل جیت لیا، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستانی عوام سے اپنی محبت اظہار ایک منفرد انداز میں کیا۔

عید کے موقع پر اپنے پاکستانی مداحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی میں سپاہی عبدالرحمان نے جنید جمشید مرحوم کے مشہور گانے “دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کو گنگناتے ہوئے” عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

یہی نہیں ساتھ ہی جلال عرف عبدالرحمان نے ناصرف پاکستانی مشہور گانے کو گنگنایا بلکہ اردو زبان میں تمام پاکستانیوں کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا ” کہ وہ تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ڈرمہ ارطغرل غازی میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ایجن التن بھی عید الفطر پر تمام پاکستانیوں کو عید مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے بے پناہ پیار و محبت کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان ٹیلیوژن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے کرداروں کی اب پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے، اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو کراچی میں ہونے والے فضائی حادثے میں کئی قیمتی جانوں کے نقصان پر ارطغرل غازی کے بیشتر اداکاروں نے نہایت افسوس و غم کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستانی عوام کے لئے اپنے محبت سے پیغامات بھی جاری کئے تھے۔

یاد رہے مشہورِ زمانہ ڈرامہ ارطغرل غازی مسلمانوں کی تیرویں صدی کی فتوحات پر مربوط ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر یہ ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلیوژن پر اردو میں نشر کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرامہ عوام میں ناصرف بےحد مقبول ہے بلکہ پاکستان میں اس وقت اپنی مقبولیت کی تمام بلندیوں کو بھی چھو چکا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *