خان اکیڈمی کو ایلون مسک کی 5 ملین ڈالرز کی امداد موصول ہوگئی


0

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور مشہور و معروف کمپنی ٹیکسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی جانب سے خان اکیڈمی نامی ڈیجیٹل لرننگ این جی او کو 5 ملین ڈالرز کی امداد دی گئی ہے۔ یہ امداد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی تنظیم مسک فاؤنڈیشن کے توسط سے کی گئی ہے۔ جس پر آج پیر کے روز خان اکیڈمی کے بانی سلمان خان نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایلون مسک کا بےحد شکریہ ادا کیا۔

خان اکیڈمی کے سربراہ سلمان خان نے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ایلون مسک آپ یہ جان کر اچھا محسوس کریں گے، کہ اس امداد سے ہم اپنے تمام شعبہ جات کے کاموں میں تیزی لا سکیں گے، ہماری خواہش ہے کہ چھوٹے بچوں سے لیکر کالج کے ابتدائی مراحل تک مدد کریں۔

سلمان خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس سے ہمارے سائنسی پراجیکٹس میں تیزی آئے گی، ہمارے سیکھنے کا عمل بھی تیز ہوگا، جس سے پھر ہم سافٹ ویئر بنا کر باآسانی پریکٹس کرسکیں ہے جوکہ اور بھی زیادہ دلچسپ عمل ہوگا۔

سال 2002 میں قائم ہونے والی مسک فاؤنڈیشن دنیا میں قابل تجدید توانائی، ہیومن سائنس ایکسپوریشن، پیڈیاٹریکس اور سائنس اور انجینرنگ میں تحقیق کو فروغ دیتی ہے۔

اس کے برعکس اگر خان اکیڈمی کے حوالے سے بات کی۔جائے تو یہ سال 2008 میں قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد کسی کو بھی، کہیں بھی مفت، عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں بائیو لوجی، ریاضی، کیمسٹری، فزکس، ہسٹری ، معاشیات ، فنانس، انگریزی گرامر دیگر اہم مضامین سے متعلق طلباء کو بہترین قسم کے پریکٹس پرابلم، آرٹیکلز اور ویڈیوز لیکچر فراہم کئے جاتے ہیں، جوکہ طلباء کے لئے انتہائی کار آمد رہے ہیں۔

اس حوالے سے مواد کو مزید سے مزید موثر بنانے کے لئے اکیڈمی کی جانب سے مواد کئی زبانوں کے ترجمے میں پیش کیا جاتا ہے، جس سے ہر ماہ دنیا بھر میں 15 ملین کے قریب افراد مفید ہوتے ہیں۔ اگرچہ قل رجسٹرڈ صارفین کی بات کی جائے تو خان اکیڈمی پر 120 ملین کے قریب رجسٹرڈ صارفین ہیں۔ جبکہ مکمل اعداد وشمار کی بات کی جائے تو ہر ماہ 30 ملین صارفین اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب اگر کورونا وباء کے حوالے سے بات کرلی جائے تو کورونا وائرس کے خطرے نے جہاں دنیا بھر میں تعلیمی نظام کو بری طرح متاثر کیا وہیں ملک بھر میں آن لائن کلاس کا ایک آغاز ہوا، جس نے بڑی تعداد میں طلباء اور والدین کے لئے مشکلات پیدا کیں، لہذا اس دوران مدد کے لئے انہوں نے خان آکیڈمی کا رخ کیا۔ جہاں پر طلباء کو پریکٹس شقیں، انسٹرکشنل ویڈیوز اور ذاتی نوعیت کا سیکھنے والا ڈیش بورڈ کی سہولیات موجود ہیں۔ یہی نہیں یہاں طلباء کو کلاس روم کے اندر اور باہر اپنی رفتار سے اور اپنی سہولیات سے تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ خان اکیڈمی کے سربراہ سلمان خان وسیع تر اہداف کی وجہ سے سال 2012 کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں بھی شامل کئے گئے تھے، جبکہ اس پلیٹ فارم کی بات کی جائے تو یہ چینی، فرانسیسی، جرمن، اسپینش اور انگریزی زبان میں موجود ہے۔

البتہ ایلون مسک کے حوالے سے بات کی جائے تو حال ہی میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کافی خبروں میں رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے جیف بیزوز سے دنیا کے امیر ترین افراد ہونے کا اعزاز چھین کر اپنے نام کرلیا ہے۔ محض ایک سال میں ان کی قل آمدنی میں 166 بلین ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ایک برس سے پاکستان کا تعلیمی نظام کورونا وائرس کے خطرے کی باعث معطلی کا شکار ہے، اگرچے چند ماہ قبل تمام تعلیمی اداروں میں پھر سے پڑھائی کا عمل شروع ہوا تھا لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث دوبارہ بند کردیئے گئے تھے، تاہم اب ایک بار پھر سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں میڑک اور انٹر کے طلباء کے لئے اسکول کھولے گئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *