پہلی بار کسی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ہے، اداکارہ سارہ خان


-1

گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے گجرپورہ موٹروے روڈ پر ہونے والے المناک واقعے میں جہاں خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے نے جہاں پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فنکار برادری کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس احتجاج میں جہاں مختلف فنکاروں نے شرکت کی وہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس موقع پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں عورتوں کی جگہ مردوں کو سیکھانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اُٹھنا ہے اور کیسے بیٹھنا ہے، کس طرح بات کرنی اور کس طرح خواتین کو دیکھنا ہے۔

کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اداکارہ سارہ خان کا بڑھتے ہوئے زیادتی کے کیسز کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ زندگی میں پہلی بار کسی احتجاجی مِظاہرے میں شریک ہوئیں، محض اس کے ہمارے ملک میں عورتیں محفوظ نہیں ہیں۔ عورتیں کیا ہمارے ہاں تو بچے اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ زیادتی کرنے تمام ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور اگر سزا نہیں مل سکتی تو وہ افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہیں کہ وہ اس ملک میں رہنا نہیں چاہتی ہیں۔

واضح رپے لاہور موٹروے واقعہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے خلاف فنکار برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیا گیا تھا جس میں سارہ خان سمیت ماہرہ خان، عائشہ عمر، ثروت گیلانی، اعجاز اسلم، یاسر حسین علی رحمان، منشا پاشا، وجاہت رؤف، وہاب شاہ سمیت دیگر مشہور فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے مختلف اقسام کے پلے کارڈز بھی اٹھائے گئے تھے جس میں ناصرف عورتوں کے تحفظ کے بنیادی مسئلے کو اوجاگر کیا گیا تھا وہیں زیادتی کے مرتکب ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کے قانون بناکر لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *