لیجنڈری اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں


0

مشہور ومعروف پاکستانی لیجنڈری اداکارہ دردانہ بٹ جمعرات کو کراچی میں 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ پچھلے کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ جبکہ کچھ ذرائعے کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ دردانہ بٹ رسوائی ،انتظار اور رانی جیسے ڈراموں میں اپنے کردار کے باعث پہنچانی جاتی تھیں۔ جبکہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل تنہائیاں اور تنہائیاں نئے سلسلے میں بھی دردانہ بٹ کا “بی بی” کردار اپنی مثال آپ مانا جاتا ہے۔

Image Source: Twitter

دردانہ بٹ 9 مئی 1938 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ اپنے پی ایچ ڈی کے بعد ، وہ اداکاری ، اشتہارات اور ماڈلنگ میں شامل ہوئیں ، جو انہوں نے پی ٹی وی چینل پر مختصر طور پر کیا۔ اس کے دوران وہاں ، ایک ڈائریکٹر نے انہیں ایک مزاحیہ ڈرامہ میں کردار دیا۔ جسے اداکارہ کی جانب سے قبول کرلیا گیا۔ اور بس پھر کیا گویا انہوں نے پیچھے موڑ کر دیکھا ہی نہ ہو، پہلے ہی ڈرامے میں دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو حقیقت سے قریب تر قرار دیا۔

جس کے بعد ، لیجنڈری اداکارہ دردانہ بٹ نے پی ٹی وی چینل کے لیے متعدد ڈرامے کیے۔ وہ 1978 میں معین اختر کے ساتھ ڈرامہ ففٹی ففٹی میں بھی نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 میں ڈرامہ آنگن تیڑاھا میں سلطانہ صاحبہ کا کردار ادا کیا، یہ ایک جذباتی کردار تھا، جس پر انہیں خوب پذیرائی ملی تھی۔ اداکارہ کا ڈرامہ کیرئیر دن دگنی ترقی کرتا دیکھائی دیا، انہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔

Image Source: Twitter

اطلاعت کے مطابق دردانہ بٹ پچھلے کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں، ان کی صحت پہلے سے خراب تھی، کہ اس دوران وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ پچھلے ہفتے ،کئی فنکاروں کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ، وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، جس پر مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ لیجنڈری اداکارہ دردانہ بٹ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد تقریباً 8 روز تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھیں۔ جبکہ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق آر جے خالد ملک کی جانب سے کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شئیر کی تھی۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر کئی نامور فنکاروں کی جانب سے ناصرف دردانہ بٹ کے لئے تعزیتی پیغام جاری کئے بلکہ اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انڈسٹری آج ایک بڑی فنکارہ سے محروم ہوگئی ہے۔

خیال رہے پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت عالمی وباء کورونا وائرس کی زد میں ہے، دردانہ بٹ سے قبل اداکارہ سنبل شاہد بھی اس وباء سے متاثرہ ہوکر اس دنیائے فانی سے رخصت ہوچکی ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام سے بار بار درخواست کی جا رہی ہے، کہ وہ ایس او پیز کا خیال رکھیں اور جلد از جلد اپنی ویکسینیشن کرائیں تاکہ اس وباء کا خاتمہ ہوسکے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *