منشیات سے متعلق فہد مصطفیٰ کا حکومت اور والدین کے نام اہم پیغام


0

نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان ایک عالمی مسئلہ بن جر سامنے آیا ہے، خاص کر بھارت جیسے ملک میں جہاں ماضی میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے بڑی سامنے آتی رہیں لیکن حال ہی میں بولی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی پارٹی میں سے حراست اور منشیات کے استعمال سے متعلق خبر نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا تھا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ چند روز قبل بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ایک کروز پارٹی چھاپہ مارا گیا، جس میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا، اس پارٹی میں بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود بھی تھے۔ انہیں بھی حراست میں لیا گیا۔

Image Source: The Economic Times

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی بی نے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں ایک نجی پارٹی جاری تھی۔ آریان خان اور دیگر دو افراد منشیات کا استعمال کر رہے تھے۔

اس موقع پر این سی بی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آریان خان اور دیگر افراد کروز شپ پر جاری پارٹی میں موجود تھے، جب این سی بی کی ٹیم نے دوران پارٹی چھاپہ مارا تھا۔

اس پورے معاملے کو دیکھتے ہوئے مشہور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں نوجوان میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال اور آگاہی سے متعلق بات کی ہے۔

Image Source: News 360

نامعلوم افراد سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار فہد مصطفی نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کے استعمال سے متعلق خبر پر بےچینی کا اظہار کیا گیا۔ اداکار پاکستانی نوجوانوں کو لیکر ناصرف بےحد فکر مند ہیں بلکہ انہوں نے اپنے پیغام سے والدین کو خبردار کر دیا ہے۔

بلاشبہ منشیات کا استعمال ایک انتہائی اور خودکشی جیسا عمل ہے، ایک بار اگر کوئی اس کی لت میں پڑھ جائے تو پھر زندگی مشکل نہیں بھیانک ہوجاتی ہے۔ افسوس کے ساتھ ہمارے نوجوانوں میں اس کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ نہ ہی کوئی ان پر نظر رکھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی انہیں کوئی پکڑنے والا ہے۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے اداکار فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ہمارے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور یہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں با آسانی دستیاب بھی ہے۔ لہذا ہماری حکومت کو اس مسئلے کو دیکھنا چاہئے، اور بطور والد اس میں کوئی مسئلہ نہیں مک اپنے بچوں پر نظر رکھی جائے۔ انہیں ڈسپلن بنائے اور بتائیں کے مغرب سے پہلے گھر واپس آئیں۔ آزادی ہو چھوٹ نہیں.

اداکار فہد مصطفی نے حکومت سے درخواست کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر نظر رکھی جائے اور جلد از جلد ایسے اقدامات اٹھائیں جائے کہ اسے روکا جاسکے۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل سندھ ہائی کورٹ میں غلام اصغر سائیں نامی درخواست گزار نے عدالت سے 10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کرنے کی اجازت مانگی، تاہم کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار محمد اصغر سائیں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں؟ آپ کیا چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کردیں؟

جس پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ غریب آدمی ہے، مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہے، لہذا 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے کیونکہ چرس شریف لوگ پیتے ہیں، جنہیں پولیس تنگ کرتی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں: گاڑیاں چوری کرکے نشے کی پارٹیاں کرنے والے 3 ملزمان خاتون سمیت گرفتار

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ریونیو اور آمدنی نہیں چاہے، آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر درخواست مسترد کردیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *