دپیکا پڈوکون کے ‘فی امان اللہ‘ کے الفاظ سے مزین خوبصورت ہار


0

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا میلہ سج گیا ہے۔ اس فیسٹول کا آغاز 17 مئی سے ہوا جو کہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔ اس فلمی میلے میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ہار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دیپکا پڈوکون جو کہ اس بار جیوری کا حصہ بھی ہیں، اور وہ مختلف برانڈز کی تشہیر بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں ،اسی تشہیر کے دوران دپیکا کے موتیوں اور مختلف رنگ کے پتھروں پر مشتمل ہار نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی کیونکہ اس کے ایک پتھر پر ’فی امان اللہ‘ کندہ ہے۔ اس ہار کو پہننے پر دیپکا کی تعریفیں کی جارہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق75 ویں کانز فیسٹیول کے دوسرے دن دپیکا پڈوکون نے معروف کلاتھنگ برانڈز کا دیدہ زیب لباس پہنا، جس کے ساتھ انہوں نے سابیا ساچی کی ہی جانب سے تیار کردہ خصوصی ہار بھی پہنا۔ دپیکا پڈوکون کے اس ہار کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ڈیزائن کو جہاں قدیم ہندوستانی روایات کے مطابق بنایا گیا تھا، وہیں اس میں مشرقی وسطی اور خصوصی طور پر عرب ثقافت کا عکس دیا گیا وہیں اس ہار میں ’فی امان اللہ‘ کے جملے کو بھی ہیرے میں جڑا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کا ہار شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔

بھارتی مہارانیوں کے زیوارت کے طرز پر تیار کردہ اس گلابی، ہرے، سفید اور نیلے رنگ کے ہیروں سے مزین اس ہار کے ڈیزائنر معروف سابیاساچی ہیں جو کہ حالیہ دنوں میں بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کا عروسی جوڑا اور جیولری تیار کرچکے ہیں اس کے علاوہ مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ کا عروسی لباس بھی انہوں نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

Image Source: Instagram

دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی ‘فی امان اللہ‘ کے ڈیزائن کے ہار کے ساتھ بنوائی گئی ویڈیو شیئر کی جب کہ ان کی تصاویر کو سابیا ساچی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔ جس پر کسی مداح نے ہار کو زوم کرکے پتھر پر کندہ الفاظ ‘فی امان اللہ’ کی تصویر کو وائرل کردیا اور یوں سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ہار کی دھوم مچ گئی اور صارفین نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے فیشن کی خوب تعریفیں کیں۔

مزید پڑھیں: شہریار منور نے دپیکا پڈوکون سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا

خیال رہے کہ دیپکا گزشتہ چند سالوں سے مسلسل کانز فیسٹیول کا حصہ بھی بنتی آرہی ہیں جبکہ وہ مذکورہ ہار اور لباس کے علاوہ بھی اس فیسٹیول میں متعدد لباس اور فیشن متعارف کروا چکی ہیں۔ اس فلمی میلے میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ بھی دیگر بھارتی اداکاراؤں کے علاوہ اس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

مزید برآں، بھارت کی گلیمرس گرل دیپیکا پڈوکون بھارتی فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ اداکارہ ہونے کے ساتھ وہ ایک مشہور فیشن لائن اور پروڈکشن ہاؤس کی مالک بھی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *