کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی


0

گزشتہ اتوار کو کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کراچی باغ جناح میں پنڈال سجایا گیا، جہاں عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جلسے کے میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی نے کی، جبکہ جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنئیر نائب صدر مریم نواز نے اپنی جماعت کے وفد کی سربراہی کی۔

تاہم جلسے سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر مریم نواز نے اپنے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ مریم نواز کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ کی گئی۔ اس دوران رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی جانب سے زور دار نعرے بازی کی گئی۔ جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔

اس واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ناصرف عوام کی جانب سے بلکہ کئی حکومتی رہنماؤں اور وزیروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم جلسے کی اگلی صبح تقریباً 6 بجے سندھ پولیس نے مزار قائد ایکٹ کی بےحرمتی کرنے کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما مریم نواز کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔

بعدازاں ازاں سندھ حکومت نے اس کاروائی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، جس کے بعد سندھ حکومت اور وفاقی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوا اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری معمہ بن گئی کہ آخر کس کے کہنے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

WATCH: CCTV Footage Of Capt Safdar's Arrest Goes Viral
Image Source:Twitter

تاہم سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہے، جس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری کے لئے کیا جانے والا آپریشن 46 منٹ تک جاری رہا، وائرل فوٹیج کے مطابق جب پولیس موبائل ہوٹل میں داخل ہوئیں تو اس وقت صبح کے 6 بج کر 8 منٹ پورہے تھے۔

Image Source: Twitter

جاری شدہ ویڈیو کے مطابق پولیس ٹیم 6 بج کر 46 منٹ پر ہوٹل کے 15 ویں فلور پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچتے ہیں۔ جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمرے کے باہر ایک سادہ لباس اہلکار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس کو اس دوران مستقل فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Image Source: Twitter

فوٹیج کے مطابق پولیس اہلکار 6 بج کر 48 منٹ میں مریم نواز کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور 6 بج کر 50 منٹ پر پولیس کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کرکے باہر لے آتی ہے۔ جبکہ اس دوران لفٹ اور لابی کی ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موبائل سے اس تمام واقعے کی مسلسل ویڈیو بناتا رہا۔

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو کراچی کے عزیز بھٹی تھانے میں منتقل کیا گیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *