اسلام آباد ریسٹورانٹ: مینجر کو کئی جگہوں سے نوکری کی پیشکش


0

احساس برتری، رعب دبدبہ، عزت و وقار میں اضافہ شاید یہ چیزیں ایک انسان کی فطرت میں شامل ہیں، جس کی انسان ہمیشہ تلاش میں رہتا ہے اور وہ اس کے حصول کے لئے نت نئی کوششیں بھی کرتا رہتا ہے۔ موجودہ دور میں انگریزی زبان انہیں چیزوں کے حصول کا ایک بڑا آلہ بن کر سامنے آئی ہے، جس کو آتی لوگ قابل سمجھتے ہیں، اسے زیادہ عزت دیتے ہیں اور اس کا رعب دبدبہ بھی قائم رہتا ہے جبکہ جس کو نہیں آتی وہ ایسے لوگوں کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار رہتا ہے۔ اور احساس برتری والے لوگ، ایسے انگریزی نہ بولنے والوں پر ایک نفسیاتی برتری حاصل کرلیتے ہیں اور انہیں چھوٹا دکھانے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

اس ہی کڑی کا ایک واقعہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کی صورت میں وائرل ہے، یہ ویڈیو اسلام آباد کے ایک مشہور ریسٹورنٹ “کینولی کیفے سول” کی ہے، جس میں دو خواتین جوکہ خود کو ہوٹل مالک بتاتی ہیں، اپنے مینجر کو بلاتی ہیں اور ان سے انگریزی میں بات کرتی ہیں لیکن بیچارا مینجر ٹوٹی پھوٹی انگریزی جتنی بات کرسکتا ہے، وپ کرتا ہے اور پھر خاموشی اختیار کرلیتا ہے۔ جس پر دونوں خواتین مذاق اور تمسخر اڑاتے ہوئے، ہنستی ہیں۔

اس دوران خواتین کی جانب سے پوچھا جاتا ہے وہ اس ریسٹورنٹ میں کتنے عرصے سے کام کررہا ہے، جس پر وہ بتاتا ہے کہ اسے 9 برس ہوگئے ہیں اور اس نے اب 3 انگریزی کے کورس کرلیے ہیں، جس میں اسے ڈیڈھ سال لگے ہیں۔ جب اس سے انگریزی میں اپنا تعارف کروانے کو کہا جاتا ہے تو کہتا ہے میرا نام اویس ہے، میں یہاں نوکری کرتا اور پھر وہ شرمندہ ہوکر خاموش ہوجاتا ہے

جس پر دونوں خواتین اس کا مذاق بناتے ہوئے تضحیک آمیز لہجے میں کہتی ہیں کہ آپ اندازہ لگائیں اس شخص کے ساتھ ہم اتنے عرصے سے کام کررہے ہیں اور اسے انگریزی کا ایک لفظ نہیں آتا جبکہ یہ ہمارے اتنے اچھے ریسٹورنٹ کا منیجر ہے۔ ان الفاط پر ریسٹورنٹ منیجر اویس خاموشی سے کھڑا رہتا ہے کہ اس کے پاس سوائے شرمندگی سے سر جھکانے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔

جوں ہی خواتین مالکان کے ہاتھوں مینجر کی بے عزتی اور تضحیک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، سوشل میڈیا صارفین نے دونوں خواتین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کسی کی بے عزتی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے جبکہ اس دوران سلیبریٹز نے ابھی متعقلہ خواتین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور اس حرکت کو شرمناک قرار دے دیا۔

اس موقع پر متاثرہ مینجر کو اب کئی لوگوں کی طرف سے نوکری کی پیش کردی گئی ہے، جس میں ایک نام سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثر کا ہے، جنہوں نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور پیغام جاری کیا کہ ” اویس کے نمبر کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے، ہمارے پاس ایک مینجر کی نوکری ہے اور ہمیں اچھا لگے گا اگر ہم اویس کو اپنے پاس نوکری دیں گے،

بعدازاں انہوں نے ایک پیغام دیا کہ ان کا اویس سے رابطہ ہوگیا ہے، اس کا مورال بہت اونچا ہے اور وہ ایک پروفیشنل ہے، ہم نے اسے نوکری کی آفر دے دی ہے، دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور معروف وکیل حسان خان نیازی نے اپنے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں اپنے ریسٹورنٹ کی ایک پوسٹ شئیر، جس پر لکھا تھا کہ “اویس بھائی، آپ اور آپ کی ٹیم کے لئے ملازمت دستیاب ہے”.

اس موقع پر اعظم جمیل کی جانب سے مشہور و معروف ٹیفٹا سینٹر آف ہاسپٹیلیٹی ایکسییلینس میں پڑھانے کی بھی آفر دی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکٹرونکس میڈیا اور سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کے بعد ریسٹورنٹ کینولی کیفے سول کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری ،جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیو محض ہماری ٹیم اور ہمارے بیچ ایک چھوٹی سی گپ شپ پر مبنی ہے، جس کا ہرگز یہ مطلب تھا اور ہے کہ کسی کی تضحیک کی جائے۔

واضح رہے یہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ ہے، ہم یہ چیز روز کی بنیاد پر دیکھتے ہیں، یہ فرق روزانہ کسی نہ کسی ادارے کو غور کیا جاتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کوئی آواز بلند نہیں کرتا، جبکہ حکومت کو اب فیصلہ کرلینا چاہئے کہ ہمیں انگریزی کا کس حدتک استعمال کرنا، اپنی زبان اردو کو کس طرح دوبارہ اوپر لایا جاسکتا ہے، ہمیں لوگوں کو بتانا ہوگا کہ ہماری زبان ہمارا فخر ہے، دیگر زبانیں محض استعمال کی حدتک ہی ضروری ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format