اردو زبان کے لفظ “اچھا” کو کیمبرج ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا


0

ہر قوم کے لئے اس کی قومی یا مادری زبان اس کے لئے ناصرف قابل فخر ہوتی ہے بلکہ اس کی پہچان بھی تصور کی جاتی ہے۔ اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو اردو ہماری قومی زبان ہے، اس سے ہمارے قومی اور دلی جذبات وابستہ ہیں۔ اگر تاریخی اعتبار سے بات کی جائے تو اردو زبان کی تاریخ اتنی زیادہ قدیم نہیں، اس زبان کا وجود چند صدیوں پہلے ہی ہوا ہے، تاہم اپنے آدب، لفظوں اور زبردست شاعری سے اردو نے بہت کم وقت کے عرصے میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچی ہے۔

لفظ اردو ترکش زبان کا لفظ ہے، جس معنی خیمے کے ہیں، اسے حرف عام میں لشکری زبان بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ کئی زبانوں کا مجموعہ ہے، جس میں فارسی، عربی اور ترکش زبانیں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ آج اردو زبان کا شمار دنیا کی چند بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔

Image Source: Twitter

اردو کے حوالے سے عالمی سطح سے ایک بڑی خبر سامنے ہے، جس نے ناصرف پاکستانیوں بلکہ پوری دنیا میں موجود اردو بولنے والے لوگوں کو بافخر کرکے رکھا دیا ہے۔ خبر کچھ یوں ہے کہ دنیا میں بولی جانے والی انتہائی میٹھی اور شیریں زبان اردو کے ایک الفاظ کو کیمبرج ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آب اردو بولتے ہیں تو اس میں “اچھا ” ایک ایسا لفظ ہے، جس کا شاید ہم سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، یہی نہیں یہ لفظ کا استعمال مختلف زمروں میں بھی کیا جاتا ہے، یعنی تعجب کا اظہار کرنا ہو، خوشی کا اظہار کرنا ہوں، کسی چیز کی حمایت کرنی ہو یا کسی چیز پر طنزیہ جواب بھی دینا ہو تو اس میں بھی اچھے کا استعمال اپنے جملے میں کیا جاسکتا ہے۔

Image Source: Facebook

لہذا دنیا کی چند مستند اور قابل اعتبار سمجھے جانے والی کیمبرج ڈکشنری کی جانب سے اس لفظ کا انتخاب کیا گیا ہے، مطلب کیمبرج ڈکشنری میں ایک نئے لفظ کا اضافہ ہوا ہے، اور وہ لفظ ہے “اچھا”. لفظ اچھا کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو بنیادی طور پر اردو زبان میں اس کا مطلب ہے کہ کسی چیز سے اتفاق کرنا۔ چنانچہ کیمبرج ڈکشنری میں بھی اس لفظ کے مطلب یہی بتائے گئے ہیں کہ کسی چیز کو ماننا یا کسی چیز سے اتفاق کرنا ہے۔

واضح رہے کیمبرج کی جانب سے جاری کردہ ڈکشنری میں رواں برس کچھ اور بھی نئے الفاظ شامل کئے ہیں، جن میں لال ڈاؤن، پینڈیمک وغیرہ بھی شامل ہیں۔

یہی نہیں ساتھ ہی ساتھ کیمبرج ڈکشنری نے رواں برس کچھ اور بھی نئی چیزیں متعارف کروائیں ہیں، جن میں “ورڈ آف دی ائیر” کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں لفظ “قرنطینہ” کو ورڈ آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے، کیونکہ رواں برس کیمبرج ڈکشنری میں جن الفاظ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ہے، ان میں لفظ “قرنطینہ” تیسرے نمبر پر رہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *