شادی میں شیشہ پلائی کی انوکھی رسم، ویڈیو وائرل


-1

شادی دو انسانوں کو جوڑنے کا جہاں ایک انتہائی خوبصورت رشتہ ہے وہیں برصغیر پاک و ہند میں ہونے شادیاں یا شادیوں کی تقریبات دنیا بھر میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات سے اپنی ایک الگ اہمیت اور پہچان رکھتی ہیں۔ یہاں شادیوں کی تقریبات میں کافی بڑے پیمانے پر پیسوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں دونوں طرف سے رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دوستوں کا مدعو کیا جاتا ہے۔ جبکہ کھانے کی بات کی جائے تو مزے مزے کے کئی پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔

یہی نہیں اس ہی دوران شادیوں میں لڑکے اور لڑکی والوں کی جانب سے کئی منفرد رسومات ادا کی جاتی ہیں، جن میں دلہے کی سہرا بندائی، گاڑی رکوائی ، جوتا چھپائی، دودھ پلائی، دروازہ رکوائی اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام رسومات کے دوران دولہے سے پیسے بٹورنے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب دلہن کے ساتھ بیاہ کے گھر لانے کے بعد کچھ رسومات ادا کی جاتی ہیں، جن میں کھیر چٹائی سب سے زیادہ مشہور ہے۔

اس دوران لاہور میں ہوئی ایک انتہائی انوکھی شادی جہاں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے دولہے اور دولہن کے ساتھ اسٹیج پر روائیتی انداز میں رسومات جاری رکھے ہوئے تھے کہ دولہے کے قریبی ساتھیوں نے شادی کے دوران ایک نئی رسم کا بھی آغاز کردیا جوکہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

کیا آپ نے کبھی کسی کو شادی میں شیشا پیتے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ کا جواب ہقینی طور پر نفی میں ہوگا۔ تاہم لاہور میں ہونے والی ایک منفرد شادی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا، جہاں دولہے کے قریبی ساتھی اسٹیج پر آتے ہیں اور ایک نئی رسم کا ابتداء کرتے ہیں۔ جوکہ اپنی نوعیت کی ایک الگ رسم تھی۔ جس میں دولہے کو دوستوں کی جانب سے شیشا پیلایا جاتا ہے اور بدلے میں بھاری بھرکم نیگ طلب کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق دلہے کے قریبی دوست اور کزن ایک شیشے کو انتہائی خوبصورت انداز میں پھلوں سے سجا کر اسٹیج پر لیکر آتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی جانب سے ایک پلے کارڈ بھی چسپاں کیا گیا ہوتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ وہ یہاں دولہے کے ساتھ شیشہ پیلائی کی رسم کے لئے آئے ہیں۔ یہ منظر جہاں اسٹیج پر موجود لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر دیتا ہے، وہیں دولہے اور دلہن کے لئے بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس دوران دوستوں کی جانب سے ناصرف اسٹیج پر بیٹھے دولہے کو شیشا پیلایا جاتا ہے بلکہ دلہن کو بھی شیشے پلایا جاتا ہے۔ بعدازاں تمام لوگوں کی جانب سے شیشہ پلائی کی رسم کے لئے 50 کروڑ روپے کے نیگ کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔ جوکہ ایک بہت بڑی رقم ہے۔

سوشل میڈیا پر اس شادی کی تقریب کی ویڈیو اس وقت کافی وائرل ہے، لوگوں کی جانب اسے جہاں ایک قریبی دوستوں کے مابین ہونے والی مذاق اور تفریح کے طور پر پسند کیا جارہا ہے وہیں کچھ لوگوں کی اسے غیر اخلاقی بول کر نہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے شادی بیاں کے موقع پر لوگ ان خوشیوں بھرے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے مختلف انداز میں کچھ نہ کچھ کرتے ہیں، ایسا ہی کچھ چند روز قبل ہوا تھا جہاں ایک ایک ساس نے اپنے داماد کو سلامی میں ایک اے کے 47 بندوق دی تھی۔ جیسے لوگوں نے اپنی نوعیت کی سب سے الگ سلامی قرار دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *