باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا


0

بے شک اللہ پاک جسے چاہے ہدایت دے، دنیائے باسکٹ بال کے جانے پہچانے کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا اور اب وہ بحیثیت مسلمان اپنی زندگی بسر کریں گے۔

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے پہلے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور پھر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد میں سب کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

بلاشبہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس میں ایک خاص کشش ہے جو مخالفین کو مجبور کردیتی ہے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور جو اس مذہب کامطالعہ کسی تعصابانہ سوچ کے بغیر کرتے ہیں اور اس مذہب کے حقیقی مقصد کو سمجھ جاتے ہیں تو ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ وہ کلمہ پڑھ کرمسلمان نہ ہوا ہوں۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی کئی نامور شخصیات اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئی ہیں اسٹیفن جیکسن بھی ان میں سے ایک ہیں۔

بطور کھلاڑی ان کی زندگی پر نظر ڈالیں تو امریکی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی اسٹیفن جیکسن ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1997 میں باسکٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور 2014 میں ریٹائر ہوئے۔ اسٹیفن جیکسن نے اپنے کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے ہیں اور ان کے 12 ہزار سے زائد پوائنٹس ہیں۔ مشہور کھلاڑی نے اپنے کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے ہیں اور ان کے 12 ہزار سے زائد پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے 2015 میں لیگز سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اسٹیفن جیکسن کے دائرے اسلام میں داخل ہونے اور زندگی کے اس نئے آغاز پر کئی مشہور شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکبادیں بھی پیش کیں۔

دین ِاسلام صرف ایک سماجی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ یہ بلند تر عقائد و اعمال پر مبنی مذہب ہے۔ یہ ایسا مذہب ہےانسانوں کو رشدوہدایت کی دعوت دیتاہے۔ اس حوالے سے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک نو سالہ بچے “روڈی “کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی، جس نے مسلمانوں کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ نو سال کا بچہ مسلمانوں اور اسلامی تعلیمات سے اس قدر متاثر ہوا کے بحیثیت مسلمان اس نے دینی تعلیمات کی پیروی کرنے کا تہیہ بھی کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *