بڑھی ہوئی توند اور پیٹ سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟


0

اپنے جسم میں نکلتی ہوئی توند کسی کو اچھی لگ سکتی ہے ؟ خواتین اور مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں۔

Barhi Huai Tond

ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ خطرناک انسانی پیٹ کے گرد جمی چربی ہے جس سے نجات حاصل کرنا لازم ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے موٹاپے کو سو بیماریوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے، موٹاپے کے نتیجے میں پیش آنے والی طبی شکایات میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس ٹائپ1 اور ٹائپ ٹو، غیر متوازن خون کی روانی، جسمانی اعضاء کی غیر مناسب کارکردگی اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونا سر فہر ست ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیگر بیماریوں سمیت اضافی وزن اور موٹاپے میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس کی بڑی وجہ ماہرین کی جانب سے انسانی زندگیوں میں   دیسی، صاف، سادہ غذاؤں کا استعمال کم اور مارکیٹ سے تیار مرغن، تلی ہوئی غذاؤں اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کا بڑھ جانا اور غیر متحرک زندگی کو قرار دیا جاتا ہے۔

ہم میں سے کون ہے جو ایک صحت مند اور جاذب نظر جسم سے لطف اندوز نہیں ہونا چاہتا ہے اور یہ نہیں چاہتا کہ کسی بھی مشقت کے کام کے بعد اسے تھکن محسوس نہ ہو؟ اس کا واحد راستہ پیٹ کے حصے میں جمع ہونے والی چکنائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔

Barhi Huai Tond

پیٹ کی گرد جمی چربی کو گھلانے کے لیے ڈائٹنگ اور ورزش جیسے متعدد طریقے اپنائے جاتے ہیں جو کہ بے سود نظر آ تے ہیں، پیٹ کی چربی گھلانے کا  سب سے موثر علاج اور طریقہ طرز زندگی بدلنا، غیر متحرک زندگی سے جان چھڑانا اور مثبت خوراک کا طویل عرصے تک استعمال کرنا ہے۔

Barhi Huai Tond
Image Source: istock

اکثر لوگ جسم میں توند بڑھنے سے پریشان ہوجاتے ہیں اور اسے کم کرنے کے لیے مختلف طریقے  اپنائے جا سکتے ہیں یہاں بھی  ایسے چند طریقے بتارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ توند کو کم کرسکتے ہیں:
متعدل مقدار میں نمک کا استعمال صحت کے لیے اچھا ہے کیونکہ یہ صحت مند دل اور دماغ کے لیے ضروری ہے، مگر بہت زیادہ نمک جسم میں پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ پیٹ کو پھولنے پر مجبور کردیتا ہے، اضافی وزن میں کمی کے لیے نمک کی مقدار میں کی لانا ضروری ہے۔

ذہنی دباؤ

ذہنی تناﺅ جسم میں چربی اکھٹا کرنے کا باعث بنتا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں کورٹیسول نامی ہارمون کا اخراج ہوتا ہے، جو کھانے کی خواہش کو بڑھاتا ہے، لیکن ذہنی تناﺅ کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے تو اس کے مختلف طریقے ہیں، تاہم، چہل قدمی یا ورزش وغیرہ کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پانی کا استعمال

اگر میٹھے مشروبات کمر کو پھیلاتے ہیں تو ایک مشروب پیٹ کی چربی کو شرطیہ کم کرتا ہے اور وہ ہے پانی یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے، جس سے پیٹ نہیں پھولتا، جبکہ پانی کا زیادہ استعمال غذا کے استعمال کو بھی کم کرتا ہے اور پیٹ بھی جلد بھر جاتا ہے۔

کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین علاج ہے، پانی خون میں شامل چکنائی اور اضافی شوگر کو زائل کرتا ہے ، زیادہ پانی پینے سے جسم میں موجود زہریلے مادے بھی خارج ہوتے رہتے ہیں۔

Barhi Huai Tond

ان دنوں نیم گرم پانی کا بہت چرچا ہے جب کہ چینی اور جاپانی تہذیبوں میں صدیوں سے گرم پانی نوش کرنا ایک معمول ہے۔ گرم پانی خون کی رگوں کو صاف کرتا ہے اور فاسد مواد کو بدن سے دھو ڈالتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گرم پانی جسم میں چربی کو گھلانے میں بہت مدد کرتا ہے ۔

میٹھی اشیاء سے پرہیز

میٹھی اشیاءیقیناً لذیذ ہوتی ہیں مگر ان کا بہت زیادہ استعمال ہمارے جسم کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا، یہ نہ صرف بہت زیادہ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ ہماری کمروں کو بھی پھیلاتی ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں اضافی چربی پیٹ کے گرد جمع ہونے لگتی ہے۔ توند سے نجات چاہتے ہیں تو چینی سے دوری اختیار کرلینا بہترین حکمت عملی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی پوشیدہ بیماری ،لیکوریا اور اس کا حل

تمام غذاﺅں میں چینی ایسی چیز ہے جو دیگر اقسام سے مختلف ہوتی ہے، یہ کھانے کی خواہش پر کنٹرول ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں جسم میں چربی بڑھتی ہے۔ ریفائن چینی اکثر جنک فوڈز میں موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

پروٹین کا استعمال

Barhi Huai Tond

پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور اس کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو کم کرتی ہے۔ پروٹین سے ہمیشہ پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور باربار کھانا نہیں کھانا پڑتا۔ اس کےلیے آپ دہی، انڈہ، پنیر اور سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) استعمال کرسکتے ہیں۔

ورزش

جن افراد کی زندگی میں جسمانی مشقت کا عنصر کم ہے وہ اس کے ازالے کےلیے صبح یا شام 40 منٹ تیز قدموں سے واک کو اپنا معمول بنالیں۔ تیز قدموں سے چلنا فوری طور پر نتائج لاتا ہے۔ دوسری جانب وہ دفتر یا کام کی جگہ پر چلنے پھرنے کی کوشش کریں تاکہ زندگی میں حرکت پیدا ہو۔

ایک اور تشویش ناک بات یاد رکھیں کہ مسلسل بیٹھے رہنا زندگی کو کم کرتا ہے اور یہ بات کئی حوالوں سے ثابت ہوچکی ہے۔

Barhi Huai Tond

سبز چائے کے فوائد

سبز چائے چربی کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود ایک قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی فینول کا نام کیٹے چن ہے جو میٹابولزم  کو تیز کرتے ہیں، جس سے جسم کے اندر کی چکنائیاں تیزی سے گھلتی ہیں۔ اگر سبز چائے استعمال کرکے ورزش کی جائے تو اس کا دوہرا فائدہ ہوگا۔

سبز چائے پینا کمر اور پیٹ کی چربی کو گھلاتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسمانی توانائی بڑھانے، ہاضمہ بہتر کرنے اور چربی گھلانے کا عمل تیز کرتا ہے۔ 

نیند کی کمی

آج کے طرز زندگی میں لوگوں کی نیند کا دورانیہ کم سے کم ہوتا جارہا ہے جس کی قیمت مختلف بیماریوں کی شکل میں چکانا پڑتی ہے، جس میں سب سے نمایاں پیٹ کا نکلنا ہے، ایک رات صرف تیس منٹ کی کم نیند بھی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور یہ وزن توند کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قیلولہ سنت نبوی صحت کے لیے مفید اور اسٹریس کو کم کرتا ہے جدید سائنس نے بھی اس کی تصدیق کردی

نیند مجموعی صحت میں بہتری کے لیے بہت ضروری ہے، خصوصاً جب جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا ہو، سولہ سال تک جاری رہنے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چھ گھنٹے سے کم نیند کے نتیجے میں پیٹ اور کمر کے گرد چربی جمع ہونے یا توند نکلنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

الیکٹرونک اشیاء سے دوری

اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور ٹیلیویژن آپ کے کمر کے حجم پر اثرات مرتب کرتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے استعمال کرتے ہوئے آپ بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے نتیجے میں جسمانی سرگرمیاں تھم جاتی ہیں اور کیلوریز جلتی نہیں۔ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جسمانی گھڑی پر اثرات مرتب کرتی ہیں اور نیند کی کمی کا مسئلہ سامنے آتا ہے جو توند نکلنے کا باعث بنتا ہے۔

کھانا چبانا

اگر آپ تیزی سے خوراک کو نگلتے ہیں تو یہ پیٹ کے پھولنے کا باعث بنتا ہے، صحیح طرح کھانا چبانا پیٹ کو صحیح شکل میں برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے

کھانا کھاتے ہوئے کھانے  کے آداب کا خیال رکھنا چاہیئے، کہ نوالے چھوٹے چھوٹے لینے چاہیئے اور اچھی طرح چبا کر کھانے چاہیئے، جب کھانے کو اچھی طرح چبا کر نہیں کھایا جاتا تو معدے اور آنتوں اس کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور غذا ٹھیک سے ہضم نہ ہو پانے کی وجہ سے چربی کی شکل میں پیٹ میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور توند نکل آتی ہے۔

جھک کر چلنا یا جھک کر بیٹھنا اس سے توند باہر نکل آتی ہے اپنے بیٹھنے کے طریقے کو بدلیں جب بھی بیٹھیں کمر کو سیدھا رکھیں چلتے ہوئے جھک کر چلنے سے گریز کریں۔

اگر آپ ان باتوں پر عمل کرتے ہیں تو بہت جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *