اسد عمر جہاز میں سیٹ نہ ملنے پر برہم، عملے کی دوڑیں لگ گئیں


0

وفاقی وزیر اسد عمر جہاز میں سیٹ نہ ملنے پر قومی ائیر لائن کے عملے پر برہم ہوگئے اور سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے جہاز سے اتر گئے۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی ای) کی پرواز میں وفاقی وزیراسد عمر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب جہاز میں ان کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر اسد عمر کی جہاز کے عملے سے بحث ہوئی جس کی وجہ سے پرواز بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ فلائٹ کے دوران پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کی ویڈیو جہاز میں سوار ایک مسافر نے بنائی۔

Image Source: Facebook

اس ویڈیو میں وفاقی وزیر کو ہوائی جہاز کے عملے اور مسافر سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کو اس فلائٹ میں جہاز کی سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی اور اس پرواز میں ان کے علاوہ کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے جن میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے  ٹکٹ خریدی ہے کوئی فیور نہیں مانگی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک گھنٹے سے تماشا لگا ہوا ہے۔ پی آئی اے کے عملے نے کہا کہ آپ کا حق ہے ہم آپ کو سیٹ دیں گے۔تاہم اسد عمر ناراض ہوکر جہاز سے اترگئے جس کے سبب فلائٹ ایک گھنٹہ تا خیر کا شکار ہوئی۔

دوسری جانب اس واقعے پرسوشل میڈیا صارفین اسد عمر کے اقدام کو سراہا رہے ہیں اور لوگوں کا خیال ہے کہ اسد عمر حق بجانب تھے اور ان کی سیٹ کسی اور کو الاٹ کرنا سراسر عملے کی غلطی ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی جگہ اگر کوئی اور سیاست دان ہوتا تو صورتحال اس کے بالکل برعکس ہوتی کیونکہ انہوں نے نہ ہاتھا پائی کی نہ ہی اپنی وزارت کا ناجائر فائدے اٹھایا بلکہ اس معاملے کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا یہی تبدیلی ہے اور نیا پاکستان ہے۔

دیگر وزراء کے مقابلے وفاقی وزیراسد عمر اپنی وزارت کا فائدہ نہ اٹھاتے ہوئے بغیر کسی بھی پروٹوکول کے ایک عام آدمی کی طرح ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہیں ، اس حوالے سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ ہوائی جہاز کی سیٹ پر ہونےوالا یہ ناخوشگوار واقعہ تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔ بعدازاں، قومی ائیر لائن کے اسٹاف نے وفاقی وزیر اسد عمر کے لئے سیٹ کا بندوبست کیا اور یوں جہاز اپنے سفر پر روانہ ہوا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *