منشیات کیس میں آریان خان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملے


0

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف این سی بی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو ممبئی کروز شپ منشیات کیس کی تحقیقات میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں ہونے والی پیش رفت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کو معاملے کی تحقیقات میں آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Image Source: File

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو، آریان خان کو این سی بی نے مبینہ طور پر منشیات کے قبضے کے لیے حراست میں لیا تھا، اس کے بعد 23 سالہ آریان خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ابتدائی طور پر آریان خان کو ممبئی میں کروز جہاز پر ممنوعہ منشیات رکھنے اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم ضمانت کی متعدد کوششوں کے باوجود، آریان کو 28 دنوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑا تھا لیکن ان پاس کوئی منشیات نہیں پائی گئی تھی۔ جبکہ ہندوستان میں بہت سے لوگوں نے آریان خان کی گرفتاری ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک کی ایک مثال قرار دیا تھا۔

Image Source: FIle

تاہم ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، این سی بی کی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے تصدیق کی ہے کہ کورڈیلیا کروز پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں ہوئیں، جس کے دوران آریان خان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹس کے اہم نکات میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی تھیں تو اس لیے ان کا فون لینے اور ان کی چیٹ چیک کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ایس آئی ٹی کو آریان خان کی واٹس ایپ جیٹ اور میسجز سے اُن کے منشیات کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ کروز شپ پر چھاپے کی ویڈیو ریکارڈ شدہ نہیں تھی جوکہ این سی بی کے قوائد کے مطابق لازمی ہے۔ کیس میں گرفتار متعدد ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کو سنگل ریکوری کے طور پر دکھایا گیا اور آریان خان نے کبھی اپنے دوست ارباز مرچنٹ کو کروز پر منشیات لانے کو نہیں کہا۔

Image Source: File

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہے اور اسے این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ حتمی فیصلہ آنے سے پہلے اس حوالے سے قانونی رائے لی جائے گی کہ کیا آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہ ہونے کے باوجود بھی منشیات کے استعمال پر جرمانہ عائد کیا جائے گا یا نہیں۔ تاہم منشیات کیس کی تحقیقات میں اس پیش رفت نے ممبئی کروز شپ میں مارے جانے والے چھاپے اور ادارے کے سابق ممبئی زونل یونٹ کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے طرز عمل پر مزید سوالات اٹھائے ہیں۔وانکھیڈے کو این سی بی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے پیرنٹ کیڈر یعنی ڈی آر آئی کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری اغواء اور تاوان کا معاملہ ہے، رہنما این سی پی کا انکشاف

تحقیقات کے دوران ایس آئی ٹی ٹیم نے کئی بار وانکھیڈے کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ایس آئی ٹی کی ٹیم نے اس کیس سے متعلق کئی ملازمین، گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے ہیں۔مزید برآں ، اس رپورٹ کی سے پہکے گزشتہ سال نومبر میں ممبئی کی ایک عدالت نے بھی یہ کہا تھا کہ منشیات کیس میں آریان کے خلاف ثبوت نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اس کیس میں آریان خان کی ضمانت کے لئے بھارتی اداکارہ اور کنگ خان کی قریبی دوست جوہی چاؤلہ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد آریان کی ضمانت منظور ہوئی تھی اور انہیں ممبئی کی جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *