اینیمل کا فائٹ سین محب مرزا کی فلم عشرت میڈ ان چائنا کی کاپی نکلا۔


0

بالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم ‘انیمل’ کے گانوں کے بعد اب مشہور ہونے والا فائٹنگ سین بھی نقل  نکلا۔

Animal Fight Scene Pakistani Film Copy

ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ‘انیمل’ اپنی ریلیز سے قبل ہی ٹیزر ، ٹریلر اور گانوں کی  وجہ سے کافی مشہور ہوئی  تھی  البتہ سینما گھر میں فلم لگتے ہی فلم نے ریکارڈ توڑ  بزنس کیا ہے۔

کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئے تھی کہ ’اینیمل‘ میں بوبی دیول پر فلمایا گیا وائرل ہونے والا گانا ’جمال جمالو کدو‘ دراصل ایرانی گانا ہے، جسے پہلی بار 1950 میں ریلیز کیا گیا تھا اور بھارتیوں نے اسے نئے انداز میں بناکر فلم میں شامل کیا۔

بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ کو رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فلم کا گانا ‘ ساری دنیا جلا دیں گے’ مدھوبالا کی فلم کے گانے ‘تم روٹھ کے مت جانا’ اور پنجابی گانا ‘چٹا ککڑ’ کی میوزک کی ہو بہ ہو نقل ہے جبکہ گانا ‘ جمال کدو’ ایرانی لوک گانے ‘جمال جمالو’ کی نقل ہے۔

گانوں کی دھن کی چوری کے بعد ایک اور چوری کا  انکشاف پاکستان کی فلم کے حوالے سے بھی سامنے آیا ہے۔

Animal Fight Scene Pakistani Film Copy

حال ہی میں ایک انسٹاگرام پیج پر ‘انیمل’ کے فائٹنگ سین کی مختصر ویڈیو کلپ کے ساتھ پاکستانی اداکار محب مرزا کی سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ عشرت میڈ ان چائنہ’ کے فائٹنگ سین کے ساتھ مماثلت نظر آئی ہے۔

جہاں لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا کہ پہلے تو بھارتی گانے اور کہانیاں چوری کرتے تھے، اب وہ فائٹنگ مناظر بھی کاپی کرنے لگے۔بعض صارفین نے لکھا کہ پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کو مکمل طور پر نصف پاکستانیوں نے بھی تاحال تک نہیں دیکھا اور اب اسی فلم کے فائٹنگ سینز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جب کہ ’اینیمل‘ کے فائٹنگ سینز مختلف ہیں۔

فین پیج کی جانب سے ’اینیمل‘ کے فائٹنگ سین کی کلپ بھی شیئر کی گئی اور دونوں کلپس کو دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ بھارتی فلم میں پاکستانی فلم کے لڑائی کے مناظر کو نقل کیا گیا۔

انیمل میں رنبیر کا لُک بھی کافی حد تک محب مرزا کے فلمی لُک سے ملتا جلتانظر آرہا ہے  جبکہ رنبیر کی طرح محب بھی بغیر شرٹ  کےلڑائی کرتے ہوئےنظر آرہے ہیں۔

اس کے بعداس ویڈیو کو خود محب مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر بطور اسٹوری شیئر کیا اور اسٹوری کو دلچسپ بناتے ہوئے لکھا کہ ‘ انیمل چٹا ککڑ میڈ ان چائنہ’۔



Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *