عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ نجی ویڈیوز، شوبز فنکاروں کی نام لئے بغیر تنقید


0

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ان دنوں جہاں اپنی تیسری شادی کو لیکر خوب خبروں میں ہیں، وہی اہلیہ کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز شئیر کرنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ اس وقت دیکھا جا رہا ہے جب پیمرا کی جانب سے مباشرت ( یعنی گلے ملنا وغیرہ) پر مبنی مواد پر سخت پابندی عائد ہے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔ یہ خبر سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کی طلاق کی تصدیق کے محض چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔

aamir liaquat third marriage
Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رکن قومی اسمبلی نے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا کہ ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ جن کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے، وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔

اس کے بعد عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز شئیر کیں، جس میں انتہائی افسوس کے ساتھ کئی ویڈیوز انتہائی ذاتی قسم کی تھیں، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم 49 سالہ میزبان کی جانب سے تنقید کرنے والوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے لکھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی. ان کا مزید کہنا تھا کہ جلو بھائی جلو، پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں ہوں، ساتھ ہی انہوں تنقید کرنے والوں کو کہا کہ میان بیوی کی ہر تصویر سہاگ رات کی نہیں ہوتی ہے۔

Image Source: Screengrab

جس کے بعد سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ نجی نوعیت کی ویڈیوز وقتاً فوقتاً آتی رہیں، جس پر اب کئی نامور فنکاروں کی جانب بھی انہیں ایسی ویڈیوز پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکار، کامیڈین اور موسیقار احمد علی بٹ نے نام لیے بغیر، انسٹاگرام اسٹوری میں ایک سیدھی سادی وارننگ ظاہر کی اور عامر لیاقت پر بالواسطہ طنز کیا۔ “کہ جب آپ اپنے بیڈروم کی رازداری سے کچھ پوسٹ کرتے ہیں، تو بس یاد رکھیں کہ آپ نے پوری دنیا کو مدعو کر لیا ہے، “لہذا اس کے بعد شکایت نہ کریں، اگر وہ پھر نہیں جاتے ہیں۔”

Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام شئیر کیا اور بتایا کہ کیا وائرل ہوتا ہے اور کیا نہیں۔

“بلال قریشی لکھتے ہیں کہ کسی نے کہا،’آپ وائرل مواد نہیں ہیں، آپ شادی والے مواد ہیں’۔ آج میں نے ایک مشہور شخصیت کے جوڑے کی ویڈیو دیکھی اور مجھے معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والا مواد دراصل کیا ہے۔ 26 سالہ اداکار نے اپنے بیان کا اختتام ایک ہیش ٹیگ کے ساتھ کیا اور خدا کا شکر ادا کیا کہ وہ کوئی ’وائرل مواد‘ نہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کی زد میں ہیً، انہیں رواں مہینے کی سوشل میڈیا ڈسکس ہونی والی شخصیت قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

خیال رہے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے ان سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ خلع سے متعلق سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اور قریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں۔ ساتھ ہی مداحوں، فالوورز اور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی بشریٰ کو طلاق دیدی تھی جبکہ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *