بیڈ روم کی وائرل ویڈیو پر عامر لیاقت حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا


0

مشہور ومعروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ان کی تیسری شادی ہے، گزشتہ روز انہوں نے جہاں تیسری شادی کا اعلان کیا وہیں اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ بیڈ روم سے ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔

تفصیلات کے مطابق کل (جمعرات) دوپہر کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر شئیر کی گئی، جس میں انہوں بدھ کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔ یہ خبر سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کی طلاق کی تصدیق کے محض چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے۔

aamir liaquat third marriage
Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رہنما پاکستان تحریک انصاف جاری کردہ پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ شب ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ ان کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔

دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس کو انہوں نے عنوان دیا کہ محبت اور دیکھ بھال کا نیا سفر، ساتھ ہی انہوں نے کچھ میڈیا پبلیکیشنز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ وہ ہی کروں گا، جو میں نے کیا اور امید ہے کہ اس بار یہ شاعری بن جائے گی۔

ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے پر عامر لیاقت نے ان لوگوں کے لیے ایک پیغام پوسٹ کیا جو ان کی تیسری شادی کو لیکر ٹرولنگ کر رہے تھے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے لکھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی. ان کا مزید کہنا تھا کہ جلو بھائی جلو، پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں ہوں ساتھ ہی انہوں تنقید کرنے والوں کو کہا کہ میان بیوی کی ہر تصویر سہاگ رات کی نہیں ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے آخر میں عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کی تھی، وہیں انہوں نے لکھا کہ میری اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ پلیز ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی ایک تاریک راہ سے گزرا ہوں جو میرے لیے ایک برا موڑ ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے ان سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ خلع سے متعلق سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اور قریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ طوبیٰ کے مطابق میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں۔ ساتھ ہی مداحوں، فالوورز اور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ طوبیٰ اور عامر لیاقت ایک دوسرے کو اب انسٹاگرام پر بھی فالو نہیں کر رہے تھے اور طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام پر عامر لیاقت کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے دوران لے جانے والی تصاویر کے علاوہ باقی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھی حتیٰ کہ دونوں کی شادی کی تصویر بھی طوبیٰ کے اکاؤنٹ پرموجود نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی بشریٰ کو طلاق دیدی تھی جبکہ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *