امریکی انتخابات میں پاکستانی نعروں کی گونج نے سب کو حیران کردیا


0

اج کل ہر کسی کے زبان پر بس ایک ہی سوال ہے، امریکی صدارتی انتخابات ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں گے یا جوزف بائیڈن، اس کا فیصلہ تو اب کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہے، البتہ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات ہوتے تو ایک ملک میں ہیں تاہم شاید یہ اپنی نوعیت کا واحد الیکشن ہے جس میں براہ راست پوری دنیا کی دلچسپی ہوتی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات ہر چار سال کے بعد منعقد ہوتے ہیں، اس بار کورونا وائرس کے باوجود امریکہ میں الیکشن اپنے وقت پر منعقد ہوئے ہیں، لیکن اس بار لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے کافی سہولیات میسر کی گئی ہیں۔ تاکہ لوگ محفوظ انداز میں اپنا راہ حق داری استعمال کرسکیں۔

دوسری جانب ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ابتدائی نتائج موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان ری پبلکن پارٹی کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں جبکہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن کی پوزیشن کافی مستحکم نظر آرہی ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ وہ امریکہ کے 47 ویں صدر بن جائیں گے۔ اس دوران گزشتہ روز جب محض چند ہی ریاستوں کے نتائج سامنے آئے تھے تو موجودہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فتح کا اعلان کردیا گیا تھا۔ بعدازاں گنتی کا عمل بڑھتا رہا تو اصل نتائج بھی سامنے آتے گئے، اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں سے گویا الیکشن نکلتے دیکھائی دیئے، اس تمام صورتحال پر ناصرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات عائد کرنا شروع کئے وہیں سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔

Official portrait of Vice President Joe Biden in his West Wing Office at the White House, Jan. 10, 2013. (Official White House Photo by David Lienemann)..This official White House photograph is being made available only for publication by news organizations and/or for personal use printing by the subject(s) of the photograph. The photograph may not be manipulated in any way and may not be used in commercial or political materials, advertisements, emails, products, promotions that in any way suggests approval or endorsement of the President, the First Family, or the White House.

اس حوالے سے جہاں ابھی امریکہ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے تو امریکی سیاسی حالات اور الزامات کو دیکھتے ہوئے پاکستانی عوام کو امریکی اور پاکستانی سیاسی منظرنامے میں اب یکسانیت کا پہلو نظر آنے لگا، کیونکہ یہاں بھی ہر ہرنے والی پارٹی کا عموماََ یہی خیال ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ بےایمانی ہوئی ہے، اب ایسے ہی دعوے امریکی انتخابات میں بھی نظر آرہے ہیں۔

اس تمام سلسلے کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی صارفین کی جانب سے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ کے نام سے کچھ دلچسپ قسم کے میمز بنائے جارہے ہیں، جن میں وہ نعرے اور بیان درج ہیں جو عموماً پاکستان میں الیکشن کے بعد مختلف سیاسی جماعتیں لگایا کرتی ہے. انہیں چند دلچسپ قسم کے مزاحیہ میمز ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنے لگے ہیں، جو یقیقا آپ سب کو بھی پسند آئیں گے۔

واضح رہے حالیہ امریکی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن اس وقت 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور انہیں محض 6 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے امریکی صدر منتخب ہونے میں جبکہ موجودہ امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 214 الیکٹرول ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

اس امریکی انتخابی نتائج کا فیصلہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آتا ہے تو یہ امریکی تاریخ میں ایک لمبے عرصے کے بعد فیصلہ ہوگا، جس میں کوئی صدر دوسری مدت کے لئے منتخب نہیں ہوا، جبکہ اس سے ڈیموکریٹک پارٹی کے بارک اوباما اور ریپبلکن پارٹی کے جارج بش دونوں دو، دو بار امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *