علی انصاری سے بریک: مشال خان کی قاسم خان سے منگنی کی خبریں


0

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری سے بریک اپ کے بعد اداکارہ مشال خان نے پاکستانی اداکار قاسم خان سے تعلق کا اشارہ دے دیا۔

اداکارعلی انصاری اور مشال خان کے درمیان ہونے والی دوستی پیار میں بدل گئی تھی اور دونوں فنکاروں کا بیشتر وقت ایک ساتھ ہی گزرتا تھا بلکہ دونوں بہت سی تقریبات میں بھی اکٹھے ہی شرکت کرتے تھے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

تاہم اداکارہ مشال خان اور علی انصاری کے درمیان یہ دوستی ختم ہوگئی اور گزشتہ برس دونوں علیحدہ ہوگئے تھے۔ اس بریک اپ کے بعد علی انصاری نے نامور اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی سے منگنی کرلی۔

انسٹاگرام پر صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا “بات پکی”۔ صبور علی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ فیملی کی نیک تمناوؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ

جب کہ اداکارعلی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ “بات پکی” اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔ علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آپ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔ شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کے بعد اداکارہ مشال خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں مشال خان کی تیسری انگلی میں ایک خوبصورت سی انگوٹھی جگمگا رہی ہے۔

انسٹاگرام پر اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر یہ باتیں زیر گردش ہیں کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان تعلق میں ہیں اور انہوں نے منگنی کرلی ہے ۔

تاہم ابھی دونوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن اشارے یہی مل رہے ہیں کہ دونوں کی منگنی ہوگئی ہے کیونکہ قاسم خان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکارہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر ڈالا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مشال خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آپ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں کیوں کہ میں ایک سے ملاہوں۔

یاد رہے کہ علی انصاری اداکارہ مریم انصاری کے بھائی ہیں جو پہلے ریڈیو شوکے میزبان تھے اور وہ ڈرامہ سیریل گھرتتلی کا پراورخانی میں کام کرچکے ہیں جب کہ مشال خان نے سنوچندا سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اورخواب نگر کی شہزادی سمیت وہ کئی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔

فنکاروں کے بریک اپ کی بات کریں تو اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے دو ستارے اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان کے بارے میں بھی کہاجاتا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس تعلق کی تصدیق دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی کافی حد تک کی تھی مگر پھر آغا علی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے عندیہ ملا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے جس کے بعد آغا علی نے حنا الطاف سے شادی کرلی اور سارہ خان گلوکار فلک شبیر کی شریک سفر بن گئیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *