کیا بلاول بھٹو اداکاری کرسکتے ہیں؟ احسن خان کا تبصرہ


0

اداکاراحسن خان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز فلم سے کیا اور اس کے بعد ٹی وی پر آئے تو ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا جبکہ بعض ڈراموں میں ان کے منفی کردار کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ اب میزبانی میں بھی انہوں نے اپنا منفرد مقام بنالیا ہے۔

‘ٹائم آؤٹ ود احسن خان’ کے میزبان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے سماجی کاموں اور معروف سیاستدانوں کے بارے میں بھی بات کی۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم، انفراسٹرکچر اور بچوں کے حقوق کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

Image Source: Instagram

انٹرویو کے دوران میزبان نے احسن خان سے سوال کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کریں کہ خاص طور پر اگر وہ اداکاری کریں تو کیسے رہے گا۔ احسن خان نے کہا کہ میرے خیال میں اداکاری کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ یہ کام کرسکتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ نوجوان سیاستدان پڑھے لکھے ہیں اور انہیں سیاست میں تندہی سے کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے سیاسی حریف ڈاکٹر عامر لیاقت نے رواں سال کے شروع میں اداکاری کے میدان میں انٹری دی تھی۔ تاہم اگر بلاول بھٹو کی بات کریں تو وہ انداز بیاں کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ٹرول کی زد میں رہتے ہیں۔

Image Source: Twitter

چند سال قبل پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے وزیر رانا ثناء اللہ نے بلاول بھٹو پر طنز کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول ’مرد‘ نہیں ہیں۔ یہاں تک کے ایک بار تو ان کے والد، پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اپنی پریس کانفرنس میں بے دھیانی میں انہیں ‘ہیم’ کی جگہ ‘ہر’ بول گئے تھے۔

علاوہ ازیں ، بلاول بھٹو زرداری کا وہ شہرہ آفاق بیان تو یاد ہوگا، جو انہیں کراچی میں بارش کے بعد بننے والی ابتر صورت حال پر دیا تھا کہ ” جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے۔ جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔” بلاول بھٹو کا یہ بیان دینا گویا ان کے لئے غضب ہوگیا تھا اور مخالفین نے ان کے اس بیان کو اکثر اوقات اپنی تقاریر اور خطاب میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے تو یہ ایک نئی میم بن گئی جو کئی دنوں تک ٹرینڈنگ میں رہی تھی۔

مزید پڑھیں: گلوکار سلمان احمد کو بلاول بھٹو پر تنقید مہنگی پڑ گئی

بلاول بھٹو کے اس مشہور جملے پر مختلف ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں، جن میں مہوش حیات اور احسن خان کی بھی ایک مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی جس میں دونوں اداکار گاڑی میں سفر کر رہے ہیں اور مزاحیہ انداز میں بلاول بھٹو کی نقل اتارتے ہوئے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کہہ رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *