اداکارہ تارا محمود کس مشہور سیاستدان کی بیٹی ہیں؟


0

اگر آپ سے پوچھا جائے کیا آپ اداکارہ تارا محمود کو جانتے ہیں وہ کون ہیں؟ تو یقیناً یہ ایک احمقانہ سوال سے کم نہ ہوگا، کیونکہ اداکارہ تارا محمود پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری کے ذریعے اپنا ایک منفرد نام بنایا ہے اور اب ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ تارا محمود نے پاکستان ٹیلیوژن (پی ٹی وی) کے مشہور ڈرامہ سیریل “انسپکٹر کھوجی” سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے، انہوں نے اپنی متاثر کن اداکاری کے ذریعے عوام کے دلوں میں اپنی ایک الگ پہنچان بنالی۔

Image Source: thenews.com.pk

اداکارہ تارا محمود نے سال 2013 میں اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز سیڈلینگز سے کیا، اس کے بعد، اس ہی برس انہوں نے فلم گڈ مارننگ کراچی میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھائے بعدازاں سال 2014 میں انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ہم ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے محبت صبح کا ستارہ سے اپنے نہ روکنے والے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس ڈرامہ کے بعد گویا تارا محمود نے موڑ کر ہی نہ دیکھا ہو، جیکسن ہائٹس، دیار دل، سنو چندا، رومیو ویڈس ہیئر ، سنو چندا 2 اور کئی مشہور ڈرامے، ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں اداکارہ تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسا منفرد حوالہ ہے، جو مداحوں کے لئے شاید بےحد حیرانی کا باعث ہو۔ کیونکہ شاید یہ بات اس قبل کم ہی لوگوں کو پتہ یا کم ہی لوگ اس سے واقف تھے، اور وہ یہ اداکارہ تارہ محمود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ سب مداحوں کو اس وقت معلوم ہوا، جب اداکارہ تارا محمود کی جانب سے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے اپنے والد اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔ جس نے ان کے تمام مداحوں کو حیران کردیا کہ وہ ایک مشہور سیاست دان کی بیٹی ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے 39 سالہ اداکارہ تارا محمود کی نجی زندگی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، جس میں ان کی ایک جوڑا بہن بھی شامل ہے، جن کے ساتھ انہوں نے کئی مواقعوں پر تصاویریں بھی شئیر کی ہیں۔

Image Source: Twitter

خیال رہے وفاقی شفقت محمود چوں کہ وفاقی وزیر تعلیم ہیں، تو کورونا صورتحال میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے وہ کافی چرچے میں رہیں ہیں، اور جیسے ہی مداحوں اور خاص کر اسٹوڈنٹس کو پتہ لگا کہ وفاقی وزیر شفقت محمود، تارا محمود کے والد ہیں تو اسٹوڈنٹس نے ان سے درخواست شروع کردی کہ والد صاحب سے کہیں کہ ابھی تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

جس پر ایک مقام پر تو اداکارہ تارا محمود نے جواب دیتے ہو کہا بطور وفاقی وزیر تعلیم انہیں پورے ملک کے بارے میں سوچنا ہے، یقیناً کورونا وائرس کی صورتحال ہے لیکن ملک میں کئی ایسے بچے بھی جن کے پاس آن لائن کی سہولیات نہیں اور ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، لہذا انہوں نے درخواست کی آپ ماسک کا استعمال کریں، یقین کیجئے، کچھ نہیں ہوگا۔

Image Source: Instagram

یاد رہے تعلیمی ادارے دو بار اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش مظر بند کئے جاچکے ہیں، جس پر انہیں طلباء نے کنفرم جنتی کے خطاب سے نوازا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *