اداکار نبیل نے بلبلے میں متعصبانہ مذاق ہونے پر معزرت کرلی


0

کامیڈی یا مزہ یہ وہ موضوع ہے جو ایک جانب لوگوں کو لطف و اندوز کرتا ہے وہیں دوسری حالات کی پریشانی و دن بھر کے کام کی تھکاوٹ کے باوجود اگر آپ دیکھیں تو اپکے چہرے پر کسی نہ کسی انداز میں مسکراہٹ بکھیر ہی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں آج مزہ کے فن کو کافی اہمیت دی جاتی ہے تاہم مزہ یا کامیڈی کا بھی ایک دائرہ ہوتا ہے اگر وہ اپنے دائرے سے باہر نکل کر آجائے تو وہ پھر بدتمیزی اور بد تہذیبی کے زمرے میں داخل ہوجاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز نجی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے مشہور و معروف مزاحیہ ڈرامے “بلبلے” میں پیش آیا۔ یوں تو ڈرامہ انتہائی معیاری اور گھریلو کامیڈی کی طرز کی بنا ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ روز سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل جس میں ڈرامے میں پاکستان کی پشتون کمیونٹی کے حوالے سے ایک متعصبانہ مذاق کیا گیا۔ جس کو عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جہاں سخت ناپسند کیا گیا ہے تو وہیں آے آر وائی ڈیجیٹل سے بھی لوگ سخت نالاں نظر آئے۔

کچھ لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مزاحیہ ڈرامے میں اس سے قبل بھی پشتون کمیونٹی کے حوالے سے ذہین سازی کی گئی ہے اگر کسی کو دہشت گرد یا منشیات فروش دیکھانا ہو تو وہ کردار کسی پشتون کمیونٹی کے فرد سے جوڑ دیا جاتا ہے جو ایک انتہائی غلط تاثر و غلط تصویر بن جاتی ہے۔ اس حوالے سے لوگ اپنے اپنے خیالات اور سینیئر آرٹسٹ سے اس طرح کی غلطیوں پر کافی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ کیونکہ جہاں سوشل میڈیا نے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں سوشل میڈیا کا ایک نقصان ہے کہ یہاں منفی مواد کو اور بھی تیزی سے پھلتی اور پھیلائی جاتی ہے۔

جوں جوں یہ متنازعہ ڈرامے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا وہیں مشہور اداکار اور اس ڈرامے کے مرکزی کردار نبیل نے اس پورے معاملے کے حوالے سے ایک اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے اس پروگرام میں ہونے والے مزاق پر کہا کہ وہ تمام لوگوں سے جن کی اس میں دل آزاری ہوئی ہے وہ سب سے معافی طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوئی ایسی نیت نہیں تھی کہ ہم کسی کے جذبات کو مجروح کریں۔ ہمارا پروگرام کا واحد مقصد یہی ہوتا ہے کہ بس لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرے اور ہمارے پروگرام کی خاص بات ہے کہ ہمارا پروگرام ایک چار سال کے بچے سے لیکر 80 کا انسان دیکھتا ہے تو ہم اس کا بہت ہی زیادہ خیال کرتے ہیں۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اداکار نبیل وضاحت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پروگرام میں کچھ کردار ہوتے یا بنائے جاتے جس کا ہرگز یہ طلب نہیں ہوتا کہ وہ کسی قوم کو جوڑا جارہا ہے یا اس سے کوئی چیز مشروط کی جارہی ہے۔ بلکہ یہ سب ایک مزاحیہ پروگرام کے کردار ہیں جیسے مزاحیہ ڈاکٹر اور شیر خان کا کردار ہے وہ محض اس ہی لئے ہے کہ پروگرام میں ہنسی اور مذاق کو بڑھایا جاسکے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ویڈیو کے اختتام میں اداکار نبیل کی جانب سے تمام محبت کرنے والے اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا کہ لوگ ان کا ڈرامہ دیکھتے ہیں اور اس کو پسند کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے ساتھ مزاحیہ ڈرامے بلبلے میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ بات انتہائی قابل فخر ہے کہ وہ اتنے اچھے اداکاروں اور ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

ary digital pashtun community

یاد رہے “بلبلے” کا شمار پاکستان کے چند مشہور کامیڈی ڈراموں ہوتا ہے، پچھلے دس سالوں سے یہ پروگرام اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جو لوگوں میں اپنے منفرد انداز کے باعث کافی مقبول ہے۔ ڈرامے کی ٹیم سے غلطی ہوئی لیکن اب غلطی کی معافی بھی آگئی ہے اور کہتے ہیں غلطی بھی انسان سے ہی ہوتی ہے تو ہمارا نیت پر مزید شق کرنا بلاجوازی کے زعمرے میں اسکتا ہے ہمیں معاف کرکے آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ معاف کرنے والے سے بڑا کوئی انسان نہیں ہوتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *